ترال/سید اعجاز/ترال میں منگل کی رات سی آر پی ایف کیمپ پر حملے کے بعد کیمپ کے نزدیک رہائش پذیر لوگوں اور نمازیوں کازدکوب کر کے نزدیکی مسجد شریف میں اعتکاف پر بیٹھے نوجوانوں کو فوری طور مسجد خالی کر نے کے لئے کہا گیا ہے ۔ ترال بالا میں منگل کی رات نو بجے جنگجوئوں کی جانب سے سی آر پی ایف کیمپ پرگرینیڈ حملے کے بعد فورسز نے کیمپ کے نزدیک رہائشی مکانوں کی تلاشی کے بعد مکینوں کاذدوکوب کیا ۔ نماز تراویح ادا کرنے جا رہے ایک درجن سے زیادہ لوگوں کی مار پیٹ کر کے مسجد کے باہر کھڑے ایک نوجوان آزاد احمد شیخ کو گرفتار کیا گیاہے۔ فورسز نے مسجد کے اند راعتکاف پر بیٹھے تین نوجوانوں کو مسجد خالی کر کے گھر جانے کا حکم دیا ، جسکی وجہ سے تینوں متکف زبردست خوف زدہ ہوئے ۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ انتظامیہ سے بار ہا مطالبہ کیا گی کہ کیمپ کو بستی سے ہٹایا جائے تاہم کسی نے بھی ہماری بات نہیں سنی ۔ لوگوںنے دھمکی دی ہے اگر فوری طور پر مذکورہ کیمپ کو بستی سے نہیںہٹایا گیا توہ سڑکوں پر آنے کے لئے مجبور ہو جائیں گے۔اس حوالے سے ایس ایس پی اونتی پورہ محمد زاہد ملک نے بتایا ’’کہ ہمارے پاس نمازیوں کی مارپیٹ اور اعتکاف پر بیٹھے لوگوں کو گھر جانے سے متعلق کوئی جانکاری نہیںہے ‘‘۔