ڈوڈہ//پروفیسر ڈاکٹر شفقت حُسین رفیقی نے آج بطور پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج ڈوڈہ کا چارج سنبھال لیا۔کالج کے تدریسی ،غیر تدریسی عملہ ،سٹاف ممبران اور طلبا و طالبات نے انکا پُرتپاک خیر مقدم کیا ۔اپنے خطاب میں اُنہوںنے کہا کہ بطور پرنسپل کے مُجھے کالج میں رواداری ،لگن کو فروغ دینا اور بطور ایک ٹیم کے کالج میں کام کرنے کا اعتقاد ہے۔اُنہپوں نے کہا کہ جبتک ہمارے پاس ایک محنتی ٹیم ہوگی تو ہم کُچھ بھی حاصل کر سکتے ہیں۔اُنہوں نے کالج میں اچھی لرننگ اور ٹیچنگ کی ضرورت پر زر دیا ۔اس موقعہ پر موجود سٹاف ممبران میں کالج کے سٹاف سیکرٹری پروفیسر فلک، پروفیسر بابو رام، ڈاکٹر اعجاز احمد،ڈاکٹر وحید کھروار بلوان، پروفیسر اجے، پروفیسر یاصر، ڈاکٹر جے آئی ترنبو، ڈاکٹر جمشید احمد و دیگر فیکلٹی ممبران بھی شامل تھے۔