Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
کشمیر

نئے فوجی کیمپوں کا قیام اخوان کااحیاء اور مزید اسلحہ کی ترسیل

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: June 22, 2017 2:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
5 Min Read
SHARE
 سرینگر// حریت (گ) نے ناگی شرن شوپیان میں 10سال بعد نئے سرے سے فوجی  کیمپ قائم کرنے، مزید  کیمپ قائم کرنے کے منصوبوں اورپیلٹ کے ساتھ اب ربڑ گولیاں اور زیادہ موثر پاواشل وادی درآمد کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر ایک سیاسی اور انسانی مسئلہ ہے اور اس کو بندوق اور بارود کے ذریعے سے حل نہیں کیا جاسکتا ہے۔ حریت کے مطابق بھارت کی موجودہ حکومت تنازعہ کشمیر کے حوالے سے کوئی بامعنیٰ اور سنجیدہ سیاسی عمل اپنانے کے بجائے فوجی ذہنیت سے کام کرتی ہے اور وہ کشمیر میں جنگ جیسی صورتحال پیدا کرکے یہاں کے لوگوں کو زیر کرانے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔  حریت بیان میں باوثوق ذرائعکا حوالہ دیتے ہوئے کہاگیا ہے کہ بھارت نہ صرف مزید فوجی  کیمپ قائم کرنے اور بندوق وبارود کی بھاری کھیپ کشمیر بھیجنے کا ارادہ رکھتی ہے، بلکہ اس نے جموں کشمیر میں ’’اخوان‘‘ کو نئے سرے سے سرگرم بنانے کا پروگرام بھی بنایا ہے۔ مذکورہ اخوانیوں کو باضابطہ پیرول پر لینے کا لالچ دیا جارہا ہے اور ذرائع کے مطابق کئی افراد نئے سرے سے کام کرنے پر آمادہ بھی ہوگئے ہیں۔ حریت بیان میں کہا گیا کہ اس وقت تک ایک ہزار کے لگ بھگ فوجی  کیمپ ایسے ہیں، جو سِول آبادیوں میں قائم ہیں اور اب درجنوں دیہات میں نئے  کیمپ قائم کئے جارہے ہیں۔ اس کے لیے کئی جگہ خالی زمینوں کی نشاندہی بھی کی گئی ہے اور ان پر زبردستی قابض ہونے کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ بیان کے مطابق پیلٹ کو اگرچہ ایک مہلک ہتھیار قرار دیا گیا ہے اور ایسا عملاً ثابت بھی ہوا ہے، البتہ اس کو ابھی پوری طرح سے بند کرنے کا فیصلہ نہیں کیا گیا ہے، بلکہ اضافی طور ربڑ کی گولیاں اور زیادہ خطرناک پاواشل بھی استعمال میں لائے جانے کی نہ صرف منظوری دی گئی ہے، بلکہ انہیں وادی درآمد بھی کیا گیا ہے۔ حریت بیان میں بھارت کے موجودہ حکمرانوں سے کہا گیاہے کہ وہ جس راستے پر آگے بڑھ رہے ہیں، وہ کہیں بھی نہیں جاتا ہے۔ کشمیر قضیے کا کبھی بھی کوئی فوجی حل ممکن نہیں ہے اور نہ بندوق اور بارود کے ذریعے اس گُھتی کو سلجھایا جانا ممکن ہے۔ آپ ظلم اور قہر ڈھاکر ریاست میں قبرستان کی خاموشی تو قائم کراسکتے ہیں، لیکن یہ کوئی مستقل اور پائیدار صورت نہیں ہوگی۔ یہ ایک عارضی مرحلہ (Temproray Phase)ہوگا اور کچھ وقت گزرنے کے بعد صورتحال پھر پلٹا کھائے گی اور زیادہ خطرناک رُخ اختیار کرے گی۔ بیان کے مطابق یہ کوئی مفروضہ نہیں ہے، بلکہ 70سال کی تاریخ اس کی پُشت پر ہے۔ اندرا عبداللہ ایکارڈ کے بعد شاید ہی کسی نے اس صورتحال کے بارے میں سوچا ہوگا، جو آگے چل کر پیدا ہوگئی اور جو آج تک جاری ہے۔ 90کی دہائی میں اخوان آنے کے بعد بعض لوگوں کو غلط فہمی ہوگئی تھی کہ اب شاید قصہ ختم ہوگا اور کشمیری مایوس ہوکر دستبردار ہوجائیں گے۔ 2008؁ء، 2010؁ء اور 2016؁ء کے عوامی انتفادہ نے ان تمام مفروضوں اور قیاس آرائیوں پر پانی ڈال دیا۔ حریت بیان میں کہا گیا کہ بھارت کے پالیسی ساز بہترین ملٹری سوچ کے حامل ہوسکتے ہیں، البتہ کشمیر کے بارے میں یہ سوچ کوئی زیادہ فائدہ نہیں دے سکتی ہے۔ اس کے لیے ملٹری اور پولیس والوں کے بجائے سیاسی بصیرت رکھنے والے افراد کی ضرورت ہے۔ آپ ایک نسل کو طاقت سے دباکر مایوس تو کراسکتے ہیں، البتہ اگلی نسل نتائج کی پرواہ کئے بغیر میدان میں اُترتی ہے اور مقابلے کے لیے تیار ہو جاتی ہے۔ حریت بیان میں بھارتی حکمرانوں کو مشورہ دیا گیا کہ وہ کشمیر کو اَنا کا مسئلہ بنانے کے بجائے ٹھنڈے دل ودماغ سے صورتحال پر غور کریں اور اس تنازعے کو ملٹری مائیٹ کے بجائے ایک سنجیدہ سیاسی عمل کے ذریعے سے حل کرانے کی طرف پیش قدمی کریں
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

رشوت خور ملازمین کیخلاف اینٹی کورپشن بیورو کی کارورائیاں جاری ،کولگام میں پٹواری رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار
تازہ ترین
عدالت عظمیٰ نے حراستی تشدد کے شکار جموں و کشمیر پولیس اہلکار کو 50 لاکھ روپے معاوضہ دینے اور سی بی آئی تحقیقات کا حکم دیا
تازہ ترین
کشتواڑ کے جنگلات میں دوسرے روز بھی تلاشی آپریشن جاری
تازہ ترین
اپوزیشن کو ایوان میں بولنے کی اجازت نہیں: راہل-پرینکا گاندھی
تازہ ترین

Related

تازہ ترینجموںکشمیر

جموں کشمیر ہائی کورٹ کا اہم اقدام، عدالت کے احاطے میں وکلاء کے علاوہ وکیلوں جیسا لباس پہننے پر پابندی عائد کر دی

July 21, 2025
تازہ ترینکشمیر

جموں و کشمیر میں منشیات پر قابو پانے کے لیے ’’بڑی مچھلیوں‘‘کو گرفتار کرنا ضروری: وزیر سکینہ یتو

July 21, 2025
تازہ ترینجموںکشمیر

کشمیر میں اگلے 3 دنوں کے دوران بارشوں کے ساتھ تیز ہوائیں چلنے کا امکان

July 21, 2025
برصغیرتازہ ترینکشمیر

’حملےکے تین دن قبل کھولی گئی تھی بائسرن وادی ،ایک نجی ٹور آپریٹر بغیر اجازت کے کام کر رہا تھا‘ صرف دراندازی باقی، مقامی ملی ٹینسی تقریباً ختم:منوج سنہا

July 21, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?