سرینگر// گورنر این این ووہرا جو کہ شری امر ناتھ جی شرائین بورڈ کے چئیر مین بھی ہیں ، نے شرائین بورڈ کے سی ای او امنگ نرولہ کے ہمراہ شیش ناگ یاترا کیمپ کا دورہ کیا اور کرنل منہاس مشرا ، سی ای او 8 ویں مدراس بٹالین ، کیمپ ڈائریکٹر شری اتل گپتا ، ایڈیشنل کیمپ ڈائریکٹر سی کے شرما ، بی ایس ایف ، سی آر پی ایف ، جے کے پولیس اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران کے ساتھ تبادلہ خیال کر کے کیمپ میں یاتریوں کیلئے حفاظتی و دیگر انتظامات کا جائیزہ لیا ، یاتری 29 جون سے شری امر ناتھ جی یاترا پر آ رہے ہیں ۔ گورنر نے کیمپ ڈائریکٹر اور بورڈ کے دیگر عملے کو صفائی ستھرائی کے موثر انتظامات بشمول بیت الخلاء وغیرہ کیلئے بہتر سہولیات کو یقینی بنانے کیلئے کہا ۔ انہوں نے پورے کیمپ کی یومیہ بنیاد پر صفائی کرنے اور کوڑا کرکٹ جمع کر کے اس کو ٹھکانے لگانے کیلئے انتظامات کرنے کیلئے کہا ۔ گورنر نے یاترا راستے کا ہوائی معائینہ کر کے وہاں جاری تعمیر و مرمت وغیرہ کے کام کا جائیزہ لیا ۔ بعدمیں گورنر ، شرائین بورڈ کے سی ای او ، ایڈیشنل سی ای او ، ڈی آئی جی جنوبی کشمیر ، ڈی آئی جی سی آر پی ایف ، ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی اننت ناگ کے ہمراہ چندن واڑی پہنچے اور وہاں کنٹرول گیٹ ، لنگر ، دکان اور دیگر سہولیات کے قیام پر جاری کام کا معائینہ کیا ۔ گورنر نے کیمپ ڈائریکٹر چندن واڑی کو شیٖڈول کے مطابق ہی کنٹرول گیٹ کھولنے اور بند کرنے پر سختی سے کار بند رہنے کیلئے کہا ۔ چندن واڑی میں یاترا بیس کیمپ نون ون میں متعلقہ افسران کی میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے یاترا کیلئے جاری انتظامات کا جائیزہ لیا گیا ۔
پہلگام میںچیف سیکرٹری کی سربراہی میں انتظامیہ کی میٹنگ منعقد
اننت ناگ// چیف سیکرٹری بی بی ویاس نے پہلگام کلب میں ایک میٹنگ طلب کر کے شری امر ناتھ جی یاترا 2017 کے سلسلے میں کئے گئے انتظامات کا جائیزہ لیا ۔ میٹنگ میں پرنسپل سیکرٹری داخلہ ، ڈائریکٹر جنرل پولیس ، صوبائی کمشنر کشمیر ، ضلع ترقیاتی کمشر اننت ناگ اور ایس ایس پی اننت ناگ کے علاوہ باقی تمام متعلقہ افسران موجود تھے ۔ ضلع ترقیاتی کمشنر جو کہ یاترا افسر بھی ہیں ، نے یاترا کے احسن انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے اب تک کئے گئے انتظامات کے بارے میں تفصیلی جانکاری دی ۔ انہوں نے کہا کہ والنیٹ فیکٹری قاضی گنڈ کے ٹرانزٹ کیمپ میں 55 عارضی بیت الخلاء اور 65 پینے کے پانی کے پوسٹ قایم کئے گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ میر بازار میں بھی اسی طرح کے انتظامات کئے گئے ہیں اور محکمہ صحت عامہ شردھالوؤں کیلئے شیش ناگ ، پنج ترنی اور پوتر گپھا میں پینے کا پانی دستیاب رکھنے کے اقدامات کر رہا ہے ۔ ضلع ترقیاتی کمشنر نے بجلی ، صحت اور خوراک محکموں کی جانب سے کئے گئے انتظامات کی تفصیلات دیتے ہوئے جانکاری دی کہ چندن واڑی اور نون ون بنیادہ کیمپوں میں 500 کوئنٹل چاول ، 200 کوئنٹل آٹا ، 150 کوئنٹل چینی ، 24 کلو لیٹر تیل خاکی اور رسوئی گیس کے 7500 سلینڈر سٹاک کئے گئے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ نون ون ، شیش ناگ ، پنجترنی اور پوتر گپھا کے قریب مجموعی طور 2350 شامیانے اور 170 دکانیں قایم کی گئی ہیں ۔ ضلع ترقیاتی کمشنر نے کہا کہ یاترا کیلئے محکمہ جنگلات نے 600 کوئنٹل بالن فراہم کرنے کے علاوہ 4 ہزار کوئنٹل بالن کو فراہم کرنے کیلئے سٹاک کیا ہے ۔ محکمہ بجلی کے ایگزیکٹو انجینئر نے کہا کہ یاترا کے مختلف روٹوں پر 2.8 کے وی صلاحیت والے 65 ڈی جی سیٹ دستیاب رکھے گئے ہیں ۔ چیف سیکرٹری نے تمام افسران کو ہدایت دی کہ 29 جون 2017 سے شروع ہونے والی سالانہ امر ناتھ جی یاترا کو احسن طریقے پر منعقد کرانے کیلئے انتظامات کو حتمی شکل دیں ۔