سرینگر//جموں کشمیر ہائی کورٹ کے جج علی محمد ماگرے نے ضلع بارہمولہ اوربڈگام میں کئی ماتحت عدالتوں کا دورہ کیا۔انہوںنے منصف ٹنگمرگ اورماگا م عدالتوں کا معائنہ کیا جہاں انہوں نے عدالتی کامکاج کاجائزہ لینے کے دوران پورے معاملات کو نمٹانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ عدالتی معاملات بلاجواز التوا¿ میں نہیں رکھے جائیں۔انہوں نے ای کورٹ کے کام کاج کابھی معائنہ کیا اور اس کے بہتر کام کاج کو یقینی بنانے کی ہدایت دی۔جسٹس ماگرے نے بار کے ساتھ بھی بات چیت کی اورکور ٹ کمپلیکس میں جاری تعمیراتی کام کامعائنہ کیا۔انہوںنے متعلقہ ایجنسیوں کو کام میں سرعت لانے اور اسے مقررہ وقت میں پایہ تکمیل تک پہنچانے کی ہدایت دی۔اس موقعہ پر پولیس اورضلع انتظامیہ کے آفیسران بھی موجود تھے۔