سرینگر// عیدالفطر کے موقعے پرجہاں سیاسی کارکنوں اور نوجوانوں کے لواحقین ان کی رہائی کا بے صبری کے ساتھ انتظار کر رہے ہیں اور دوسری جانب وادی میں چھاپوں اور گرفتاریوں کا سلسہ جاری ہے ۔نوہٹہ علاقہ میں پولیس نے ایک دکاندار کو اس وقت گرفتار کیا جب وہ اپنے دکان پر کام میں مصروف تھا ۔کئی گاڑیوں میں سوارپولیس کی ایک جمعیتنے نوہٹہ میں وقار احمدنامی دکاندارکو دبوچ کر پولیس گاڑی میں بٹھا کر نامعلوم جگہ پر پہنچا دیا ۔مذکورہ نوجوان کی گرفتاری کو اس کے والد نے ناقابل برداشت قرار دیتے ہوئے کہا کہ پولیس نے اب ان کی زندگی اجیرن بنا کر رکھ دی ہے ۔