Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
صفحہ اول

کاکہ پورہ جھڑپ میں3جنگجو اور شہری جاں بحق

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: June 23, 2017 2:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
20 Min Read
SHARE
پلوامہ+سرینگر// پلوامہ کے کاکہ پورہ علاقے میں عسکریت پسندوں اور فوج کے درمیان شبانہ جھڑپ میں لشکر طیبہ کے3مقامی جنگجو جاں بحق ہوئے جبکہ فوج کا ایک میجر بھی زخمی ہوا۔فورسز اور مظاہرین کے درمیان ما بعد جھڑپوں میں ایک نوجوان کی جان گئی جبکہ75افراد زخمی ہوئے۔ قوئل پلوامہ میں گولی لگنے سے ایک نوجوان  شدید طور ر زخمی ہوا۔جاں بحق جنگجوئوں اور شہری کو اسلام و آزادی کے نعروں اور ٹیر گیس و پیلٹ بندوقوں کی شلنگ کی گونج میں سپرد لحد کیا گیا۔ضلع میں کشیدہ صورتحال کے بعد ریل سروس، مواصلاتی سروس اورتعلیمی ادارے مقفل رہیں جبکہ کاروباری ادارے بھی بند ہوئے۔
خونین معرکہ آرائی
 جنوبی ضلع پلوامہ کے کاکہ پورہ میں گزشتہ شب فورسز اور جنگجوئوں کا آمنا سامنا ہونے کے بعد کئی گھنٹوں تک جاری رہنے والی جھڑپ میں 3عسکریت پسند جاں بحق ہوئے۔ذرائع کے مطابق کاکہ پورہ میں بدھ شام8بجے کے قریب فوج اور سی آر پی ایف کی 182اور183ویں بٹالین کے علاوہ سپیشل آپریشن گروپ کی ایک مشترکہ ناکہ پارٹی کو مشکوک نقل و حمل کا شبہ ہوا ،جس کے بعد انہوں نے علاقے کو محاصرہ میں لیکر تلاشیوں کا سلسلہ شروع کیا۔اس دوران جنگجو فرار ہونے لگے لیکن انہیں گھیرے میں لیا گیا اور وہ کاکہ پورہ میں ایک مکان میں محصور ہوگئے۔ قریب9بجے عسکریت پسندوں اور فوج کا آمنا سامنا ہوا،اور انہوں نے ایک دوسرے پر حملہ کیا۔غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق  بدھ کی شام پونے 5 بجے سرینگر پلوامہ شاہراہ پر کاکہ پورہ کے نزدیک قائم فوج کے50آر آر کیمپ کے متصل گاڑیوں کی تلاشی لی جارہی تھی اور مسافروں کے شناختی کارڈ چیک کئے جارہے تھے۔ اس دوران جب ایک کار وہاں پہنچی تو اس میں سوار جنگجوئوں نے فوج کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی اور گاڑی واپس موڑ کر فرار ہونے کی کوشش کی ، تاہم وہ اپنی گاڑی کو نیو کالونی کی طرف لے گئے جہاں پہلے سے بعض سیاسی شخصیات کی حفاظت پر پولیس اور سی آر پی ایف تعینات رہتی ہے ۔اس واقعہ کے فوراً بعد پولیس کے سپیشل آپریشن گروپ ،فوج کی50 آر آر اور سی آر پی ایف182و183بٹالین سے وابستہ اہلکاروںکی ایک بڑی تعداد نے نیو کالونی کو سخت محاصرے میں لیااور علاقے میں داخل ہونے والے تمام راستے مکمل طور سیل کرکے جنگجوئوں کے فرار کے تمام ممکنہ راستے بند کردئے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر ہوئی فائرنگ میں ایک فوجی میجر بھی زخمی ہوا۔ جنگجوئوں نے بنک کالونی کاکہ پورہ میں عبدالحمید میر نامی شہری کے ایک مکان میں پناہ لی تھی۔ذرائع کے مطابق مکان میں موجودجنگجوئوں اورسیکورٹی اہلکاروں کے درمیان گولی باری کاتبادلہ پوری رات جاری رہا،جس دوران دھماکے بھی ہوئے ۔اُدھرمقامی لوگوں نے بتایاکہ محصورجنگجوئوں اورفوج وفورسزکے درمیان شدیدگولی باری کے دوران کئی سماعت شکن دھماکے بھی ہوئے جسکے نتیجے میں پورے علاقہ میں رات بھرخوف ودہشت کی صورتحال رہی ،اورلوگ گھروں میں سہم کررہ گئے ۔لوگوں کے مطابق رات کے تقریباًڈیڑبجے پوراعلاقہ زورداردھماکوں سے دہل اُٹھاجبکہ فوجی وفورسزاہلکاروں نے عبدالاحد بٹ کے مکان کو بارودی موادسے اُڑادیا،اوراس میں موجودجنگجوجاں بحق ہوگئے ۔لوگوں کے مطابق رہائشی مکان مکمل طورزمین بوس ہواہے اوراسکی کھڑکیاں ،دروازے اورچھت پرلگی ٹین کی چادریں دوردورتک بکھری پڑی ہیں۔ جھڑپ میں شارق احمد گوگجو ولد بشیر احمد، ماجد احمد میر ولد عبدالحمید ساکنان کاکہ پورہ اور شبیر احمد ڈار ولد عبدالاحد ساکن گم ہانجی پورہ پدگام پورہ اونتی پورہ  مارے گئے ۔ اس دوران فوج،فورسز اور پولیس نے ملبے کو ہٹانے کیلئے بلڈوزر کاا ستعمال کیا،جس  کے دوران تینوں جاں بحق جنگجوئوں کی نعشی برآمد ہوئی جبکہ2 رائفلوں کے علاوہ ایک پستول بھی برآمد ہوا۔
جھڑپ کے دوران سنگبازی
 کاکہ پورہ پلوامہ میں فورسز کے محاصرے کے ساتھ ہی نوجوان گھروں سے باہر نکلے اور انہوں نے فورسز،پولیس اور فوج کو نشانہ بناتے ہوئے سنگبازی کی،اور اس دوران اسلام و آزادی کے حق میں نعرہ بازی بھی کی گئیجب علاقے کو گھیرے میں لیا جارہا تھا تو نوجوانوں کی ٹولیوں نے فورسز کی مزاحمت کرتے ہوئے گھروں سے باہر آکر نعرے بازی کی اور فورسز پر شدید پتھرائو شروع کیا۔جواب میں ان پر ٹیر گیس اور پاوا شیلنگ کی گئی اور سنگبازی میں شدت پیدا ہونے پر ہوا میں گولیوں کے درجنوں رائونڈ فائر کئے گئے جس کے نتیجے میں علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ رات 8بجے کے قریب علاقے میں گولیاں چلنے کی آوازیں سنی گئیں جس کے بعد اس میں شدت پیدا ہوئی ۔اس دوران مقامی مساجد مین بھی اعلان کیا گیا اور لوگ گھروں سے باہر آئے اور احتجاجی نعرہ بازی بھی شروع ہوئی۔فورسز کی جوابی کاروائی سے ان علاقوں میں رات بھر تصادم آرائی جاری رہی۔اُدھر مقامی لوگوں نے بتایاکہ بدھ کونمازمغرب کے بعدجب فوج ،فورسزاورٹاسک فورس کے لاتعداداہلکاروں نے نیوکالونی کاکہ پورہ پلوامہ بستی کومحاصر ے میں لیکریہاں کریک ڈائون شروع کیاتومقامی نوجوانوں نے گھروں سے باہرآکرسنگباری اورنعرے بازی شروع کی ۔لوگوں کے مطابق احتجاجی مظاہرین کیخلاف طاقت کابے تحاشہ استعمال کیاگیااوربدھ کورات دیرگئے 3نوجوان گولیاں اورپیلٹ فائرلگنے سے زخمی ہوئے جنہیں فوری طورضلع اسپتال پلوامہ منتقل کیاگیا۔مقامی لوگوں نے الزام لگایاکہ جنگجومخالف آپریشن کے دوران فوجی ،فورسزاورٹاسک فورس اہلکاروں نے متعددمکانات ،دکانات اورگاڑیوں کی توڑپھوڑکرنے کے ساتھ ساتھ کئی عام شہریوں کوبلالحاظ عمرجنس مارپیٹ کانشانہ بنایاجسکے باعث کئی ایسے شہری زخمی ہوئے ۔
 شہری ہلاکت
 کاکہ پورہ جھڑپ میں3عسکریت پسندوں کے ضان بحق ہونے کی خبر کے ساتھ ہی مختلف علاقوں سے ہزاروں لوگ جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے،گھروں سے باہر آئے اور کاکہ پورہ کی طرف رخ کیا۔ لوگوں نے جمع ہوکر جلوس برآمد کیا ،جس کے دوران اسلام و آزادی کے حق میں نعرہ بازی کی گئی۔اس دوران فورسز اور پولیس کے ساتھ آمنا سامنا ہونے کے ساتھ ہی جھڑپوں کا سلسلہ شروع ہوا،جس میں نوجوانوں نے فورسز اور پولیس کو سنگبازی کا نشانہ بنایا۔ فورسز نے بھی مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے ٹیر گیس کے گولے داغے اور پیلٹ بندوق کا استعمال کیا۔اس دران مطاہروں میں وسعت پیدا ہوئی اور پاہو،پنگلنہ اور مرن چوک میں بھی جھڑپوں کا سلسلہ شروع ہوا۔ جنگجوئوں کی تجہیز و تکفین کے بعد ہزاروں لوگ نے 50آر آر کیمپ، پولیس اسٹیشن کاکہ پورہ اور ایس او جی کیمپ پر مختلف اطراف سے شدید پتھرائو شروع کیا۔جواب میں ان پر لاٹھی چارج کیا گیا، آنسو گیس کے درجنوں گولے داغے گئے اور ہوائی فائرنگ کرنے کے ساتھ ساتھ ربڑ کی گولیاں داغی گئیں ۔جھڑپوں نے بعد میں شدت اختیار کی اور عینی شاہدین کے مطابق فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے اندھا دھندپیلٹ فائرنگ کی جس کے نتیجے میں  کئی افراد زخمی ہوئے۔ کاکہ پورہ میں احتجاجی مظاہرین کومنتشرکرنے کیلئے سیکورٹی اہلکاروں نے اندھادھندٹیر گیس وپائواشلنگ ،پیلٹ فائرنگ اورگولی باری بھی کی ،جسکے نتیجے میں 25سالہ مقامی نوجوان توصیف حسن وانی عرف چھوٹاگیلانی ساکنہ ٹینگہ پنہ پلوامہ کیپیٹ میں پیلت پیوست ہوئے اور گلے پر گہرا زخم لگا،جس کی وجہ سے جاں بحق ہوا،تاہم یہ معلوم نہ ہوسکا کہ گردن پر یہ زخم گولی کا تھا یا ٹیر گیس لگنے کی وجہ سے اس کی موت واقع ہوئی۔ باک میڈیکل افسر پانپور ڈاکٹر صباء نے بتایا کہ ایک زخمی نوجوان کو اسپتال میں لایا گیا،جو زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا۔۔انہوں نے بتایا کہ مہلوک نوجوان کی گردن پر زخم کا گہران نشانہ تھا،تاہم یہ معلوم نہ ہوسکا کہ یہ زخم گولی کے لگنے ہوا تھا یا ٹیر گیس لگنے کی وجہ سے ہوا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ60زخمیوں کو کاکہ پورہ اسپتال میں لایا گیا جن میں کئی زخموں کو سرینگر منتقل کیا گیا،اور ان میں سے3زخمی ایسے تھے،جن کی آنکھوں میں پیلٹ لگا تھا۔پولیس ترجمان نے مہلوک نوجوان توصیف وانی کوایک خطرناک اور عادی سنگبازقرارددیا۔ اس دوران پرنم آنکھوں سے توصیف کا جنازہ ادا کیا گیا اور بعد مین ایک مرتبہ پھر جھڑپوں کا سلسلہ شروع ہوا۔مجموعی طور پر75افراد زخمی ہوئے جن میں سے60کو کاکہ پورہ سپتال جبکہ دیگر15کو سرینگر کے اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔اسپتال ذرائع کے مطابق5زخموں کو پانپور اسپتال منتقل کیا گیا،جہاں سے3پیلٹ زخمیوں کو سرینگر کے صدر اسپتال منتقل کیا گیا۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ10زخموں وہ تھے جنہیں کاہ پورہ فوجی کیمپ کے اہلکاروں نے تشدد کا نشانہ بنایا۔ اس ہلاکت کے بعد بھی فورسز او ر مظاہرین کے درمیان شدید جھڑپوں کا سلسلہ جاری رہا جس دوران مظاہرین پر ٹیر گیس شیلنگ اور پیلٹ فائرنگ کے نتیجے میں مزید متعدد افراد زخمی ہوئے ۔ اونتی پورہ علاقہ میں نوجوان سڑکوں پرنکل آئے اورانہوں نے نعرے بازی وسنگباری شروع کی ۔پولیس وفورسزنے مشتعل نوجوانوں کومنتشرکرنے کیلئے ٹیرگیس شلنگ اورپیلٹ فائرنگ کی ،جسکے نتیجے میں کئی احتجاجی مظاہرین زخمی ہوئے ۔ پلوامہ کے کوئل میں بھی نوجوانوں اور فورسز کے درمیان سنگبازی و جوابی سنگبازی کا سلسلہ کافی دیر تک جاری رہا جس کے دوران فورسز نے پیلٹ بندوق اور ٹیر گیس گولوں کا استعمال کیا۔ذرائع کے مطابق فورسز کی کاروائی سے کامران محی الدین نامی ایک9ویں جماعت کا اطلاب علم زخمی ہوا ،جس کو نازک حالت میں سرینگر کے صدر اسپتال میں منتقل کیا گیا۔مقامی لوگوں نے فورسز پر تشدد کا نشانہ بنانے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ مساجد میں اعتکاف پر بیٹھے نوجوانوں کو بھی گھسیٹ کر باہر نکالا گیا،اور بعد میں مساجد کے بدلے گھروں کا رخ کرنے کی ہدایت دی گئی۔ آخری اطلاع ملنے تک کئی علاقوں میں پر تشدد جھڑپوں کا سلسلہ جاری تھا اور کشیدہ صورتحال کے پیش نظر متعدد مقامات پر امتناعی احکامات نافذکرکے پولیس اور فورسز کی بھاری تعداد تعینات کی گئی۔
عساکر سپرد خاک
تینوں جنگجوئوں کی لاشیں صبح ساڑھے5بجے لواحقین کے سپرد کی گئیں جس کے ساتھ ہی سامبورہ، لیلہار، اونتی پورہ، لرو، پلوامہ قصبہ اور اسکے مضافاتی علاقوں سے لوگوں کا اژدھام کاکہ پورہ میں بائز ہائر اسکینڈری اسکول کے احاطے میں جمع ہوگیا جہاں لوگوں کے بھاری رش کے باعث شارق اور ماجد کی نماز جنازہ چار مرتبہ ادا کی گئی۔لشکرکمانڈرماجدحمیدعرف عباس اوراسکے ساتھی شاکر احمد المعروف ہنزلہ کی نعشوں کوجب آبائی علاقہ کاکہ پورہ پہنچایاگیاتویہاں ہزاروں لوگ پہلے ہی جمع ہوچکے تھے جبکہ نزدیکی علاقوں سے لوگوں کی آمدکاسلسلہ جاری تھا۔س موقعے پر اسلام اور آزادی کے حق میں فلک شگاف نعرے بلند کئے گئے اور دونوں کو قریب11بجکر45منٹ پر مقامی مقبرے میں اشکبار آنکھوں کے ساتھ سپرد لحد کردیا گیا۔ کاکہ پورہ جھڑپ کے دوران جاں بحق ہوئے تیسرے جنگجونوجوان ارشاد احمدعرف شیراز کی نعش کوآبائی گائوں پورہ پدگام پورہ اونتی پورہ پہنچاتے ہی یہاں بھی گردونواح کے علاقوں سے ہزاروں لوگ جمع ہوئے ۔کاکہ پورہ کے دونوں جنگجونوجوانوں کی نمازجنازہ ایک ساتھ اداکی گئی۔لیس کے مطابق شبیراحمد ڈار صرف تین ماہ قبل ہی جنگجوئوں کی صفوں میں شامل ہوا تھا۔ادھر شبیر احمد کے جلوس جنازہ میں بھی اسی طرح کے مناظر دیکھے گئے جس کی نماز جنازہ جامع مسجد اونتی پورہ میں تین بار ادا کی گئی جبکہ دیگر عساکرکی نمازجنازہ ایک سے زیادہ مرتبہ اداکی گئی کیونکہ نزدیکی دیہات ہجوم درہجوم لوگوں کی آمدکاسلسلہ کافی وقت تک جاری رہا۔تینوں مقامی عساکرکی نعشوں کومقامی مزارشہداء میں ہزاروں اشکبارآنکھوں کے سامنے اورآزادی واسلام کے حق میں ہوئے فلک شگاف نعروں کے بیچ سپردلحدکیاگیا۔کاکہ پورہ اورپدگام پورہ اونتی پورہ میں مقامی عساکر کے جلوس جنازے برآمدہونے کے دوران سڑک کے دونوں اطراف خواتین ،لڑکیوں اوربچوں وبچیوں کی لمبی لمبی قطاریں بھی موجودتھیں اوریہ خواتین رواں جدوجہدنیزجنگجوئوں کے حق میں نعرے بازی کررہی تھیں ۔
ہڑتال،مواصلاتی و ترین سروس ٹھپ
کاکہ پورہ جھڑپ میں فورسز کے ساتھ جھڑپ کے دوران تین جنگجوئوں کی ہلاکت کے بعد ضلع پلوامہ کے بیشتر علاقوں بشمول پلوامہ، کاکہ پورہ، نیوہ،سامبورہ،پانپور، اونتی پورہ اور دیگر علاقوں میں ہر طرح کی کاروباری سرگرمیاں معطل رہیں جبکہ گاڑیوں کی نقل و حرکت بھی ٹھپ ہوکر رہ گئیں۔کشیدہ صورتحال کے پیش نظرپلوامہ ، کاکہ پورہ، اونتی پورہ اور پانپور سمیت حساس علاقوں میں امن و قانون کو برقرار رکھنے کیلئے امتناعی احکامات کا نفاذ عمل میں لاکر بھاری تعداد میں فورسز کی تعیناتی عمل میں لائی گئی۔ذرائع نے بتایا کہ اس سلسلے میں ضلع مجسٹریٹ کی طرف سے اگر چہ دفعہ144کے نفاذ کا حکمنامہ جاری کیا گیا، تاہم بعض مقامات پر کرفیو جیسی سخت بندشیں عائد کرکے لوگوں کی نقل و حرکت پر پابندی عائد کی گئی۔اس مقصد کیلئے جگہ جگہ پولیس اور فورسز کی بکتر بند گاڑیاں گشت کرتی نظر آئیں اور سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کیلئے بھی فورسز کی بھاری تعداد تعینات رہی۔ ضلع میں موبائیل انٹر نیٹ خد مات معطل کردی گئی جبکہ قصبہ پلوامہ ،کاکاپورہ،اونتی پورہ،ترال اور اسکے مضافاتی علاقوں میں پری پیڈ سم کارڈ کی آوٹ گوئنگ بھی بند ری اور جمعرات کو یہ سلسلہ دن بھر جاری رہا ۔بعض اطلاعات کے مطابق جنوبی کشمیرکے کئی علاقوں میں بی ایس این ایل کے بغیرباقی تمام موبائل فون نیٹ ورک بے کارہوگئے کیونکہ سیکورٹی حکام کی ہدایت پرمواصلاتی سہولیات فراہم کرنے والی سبھی نجی کمپنیوں نے بریک ڈائون کردیا۔بی ایس این ایل کے بغیرباقی تمام موبائل فون سروسزمنقطع ہوجانے کے باعث متاثرہ قصبوں اوردیہات کے لاکھوں لوگوں کاایکدوسرے اورباقی دنیاسے مواصلاتی رابطہ کٹ گیا۔ادھر جھڑپ کے پیش نظر جمعرات کو سرینگر اور بانہال کے درمیان ریل سروس  احتیاط کے بطور معطل رکھی گئی۔ اس صورتحال کے باعث ریل مسافروں کو سخت مشکلات کا سامنا رہا ۔ شمالی ریلویز کے ایک آفیسر نے بتایا کہ اس طرح کے حالات میں ریل گاڑیوں اور مسافروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے ریل سروس عارضی طور روک دی گئی۔ دریں اثناء ضلع انتظامیہ نے ڈگری کالج اور ہائر اسکینڈری اسکولوں سمیت تمام تعلیمی اداروں میں درس و تدریس کا کام ہنگامی بنیادوں پر معطل رکھنے کے احکامات بھی جاری کئے۔
 شوپیاں بھی ابل پڑا
گورنمنٹ بایز ہایٔر اسکنڈری اسکول شوپیان کے طلبا نے کاکہ پورہ پلوامہ میں تین جنگجوں اور عام شہریوں کی ہلاکت کے خلاف احتجاج کیا۔نامہ نگار شاہد ٹاک کے مطابق طلبا نے اسکول کے مین گیٹ کے باہر احتجاج اور نعرہ بازی کی ۔ عینی شاہدین کا حوالہ دیتے ہوئے انوہں نے کہا کہ اسی دوران وہاں سے ایک پولیس رکشک گاڈی گز ری جس پر طلبا نے پتھراو کیا  بعد میں نوجوانوں کی ٹولیاں بٹہ پورہ چوک میں نمودار ہوی راستہ سے ہر ایک گزرنے والی فورسز کی گاڑیوں پر نوجوانوں نے پتھراو کیا ۔فورسز نے بھی جوابی کاروایٔ کے دوران ٹیر کے گولے داغے ۔اس دوران بٹہ پورہ چوک کی ساری دوکانیں بند ہوگیٔ دُکان مالکان نے اپنی دُکانیں بند کی اور لوگ اپنی جانیں بچانے کے لیٔ بھاگے۔ٔ شب قدر کے پیش نظر ضروریات زندگی کا سامان خریدنے کے لیٔ لوگ بڑی تعداد میں گھروں سے نکلے تھے پر پتھراو اور فورسز کی طرف سے شلنگ کے بعد لوگ جانیں بچانے کے لیٔ بھاگ گیٔ ۔پتھراو اور کا سلسہ کیٔ دیر تک جاری رہا اس دوران کسی کے زخمی ہونے کی کوی اطلاع نہ ملی۔
پولیس و دفاع کا ردعمل
پولیس اور دفاعی ترجمان نے کاکہ پورہ جھڑپ میں3جنگجوئوں کے جان بھق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بنک کالونی کاکہ پورہ میں گزشتہ شب ہوئی اس جھڑپ میں لشکر کے3جنگجوئوں ہلاک ہوئے۔ترجمان کے مطابق مصدقہ اطلاعات ملنے کے بعد  فوج کی50آر آر اور سی آرپی ایف کے علاوہ پلوامہ پولیس نے بنک کالونی میں تلاشیوں کا سلسلہ شروع کیا جس کے دوران جنگجوئوں نے گولیاں چلائی جس میں ایک فوجی افسر زخمی ہوا،جس کی حالے اب خطرے سے باہر ہیں۔پولیس ترجمان کے مطابق جوابی کاروائی میں3جنگجو جان بحق ہوئے،جن کی شناخت ماجد حمید میر،شاکر احمد جگجو اور ارشاد احمد ڈار کے بطور ہوئی جبکہ جائے جھڑپ سے 2رایفلیں اور ایک پستول برآمد کیا گیا۔پولیس ترجمان کے مطابق جنگجوماجدحمیدعرف عباس کئی ہلاکتوں میں ملوث تھا۔انہوں نے بتایا کہ مذکورہ جنگجو پولیس پوسٹ کاکہ پورہ پر دستی بم حملے اور وہی بگ پلوامہ میں بنک لوٹنے میں بھی ملوث تھا۔ترجمان نے بتایا کہ ماجد نے شاکر کے ہمراہ ایڈوکیٹ عبدالغنی کو بھی ہلاک کرنے کے علاوہ ایک شہری اعجاز احمد کی ہلاکت میں بھی ملوث تھا جبکہ انہوں نے نہامہ پلوامہ میں ایک بنک کو بھی لوٹا۔پولیس ترجمان کے مطابق جنگجوئوں کو سپرد کاک کرنے کے بعد ایک مشتعل ہجوم نے پولیس پوسٹ کاکہ پورہ پر حملہ کیا جبکہ انسانی جانوں اور مال کو بچانے کیلئے فورسز نے کاروائی کی جس میں توصیف احمد عرف چھوٹا گیلانی زخمی ہوا،جو بعد میں جان بحق ہوا۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ضلع میں ورثے کے تمام مقامات کی تاریخی شان کو بحال کیا جائے گا: ضلع مجسٹریٹ سری نگر
تازہ ترین
کرائم برانچ کشمیر کی جانب سے سرینگر اور بڈگام کے مختلف مقامات پر چھاپے
تازہ ترین
وزیر اعلیٰ کے ساتھ تعلقات خوشگوار، کاموں کی تقسیم واضح، رابطے جاری ہیں:ایل جی منوج سنہا
تازہ ترین
پونچھ :گزشتہ 15روز کے دوران 260گاڑیوں کے چالان 43گاڑیاں ضبط ،7لاکھ جرمانہ وصول :ناصرخان
تازہ ترین

Related

تازہ ترینصفحہ اول

شدید بارشوں کے باعث امرناتھ یاترا ایک روز کے لیے معطل

July 17, 2025
صفحہ اول

جموں و کشمیر کے ریاستی درجہ کی بحالی کانگریس کا وزیر اعظم کو مکتوب

July 16, 2025
صفحہ اول

ریاستی درجہ مناسب وقت پر وزیر اعظم پر بھروسہ کرنا چاہیے :جتیندر سنگھ

July 16, 2025
صفحہ اول

سپریم کورٹ کی ہدایت بہت پہلے گزر چکی ریاستی حیثیت جلدبحال کی جائے:وزیر اعلیٰ

July 16, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?