بیروہ // بیروہ کے متعدد علاقوں میں پینے کے پانی کی قلت کے سبب آبادی کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ اسکندر پورہ کے لوگوں کا الزام ہے کہ ملہ پورہ واٹر سپلائی سیکم بیس دنوں سے ٹھپ پڑی ہوئی ہے جس کے نتیجے میں اسکندر پورہ ، نسو کلی پورہ ، ہرکار پورہ ، ایچھ ہامہ اور آستان پورہ سمیت دیگر کئی بستیوں میں لوگ پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں۔اسی طر ح سے مکہامہ، باگندر محلہ ،گوری پورہ ، ہانجی بگ ، چیوڈارہ ، رٹھسونہ ، آرواہ ، ورِ ہامہ ،وانہامہ چک کا ملک محلہ ، ماگرے محلہ اور پرہ محلہ کے لوگوں کی بھی شکایت ہے کہ پی ایچ ایان بستیوں میں عرصہ دراز سے پینے کا پانی فراہم کرنے میں ناکام ہے اور لوگوں کو گندہ پانی استعمال کرنا پڑتا ہے۔واضع رہے کہ گوری پورہ نامی گاﺅں میں واقع گورنمنٹ مڈل سکول میں پینے کا پانی ناےاب ہونے کی وجہ سے سکول میں زیر تعلیم طلاب کو کافی مشکلات درپیش ہیں ۔ادھربونہ پورہ اُٹلی گام کے لوگوں کا الزام ہے کہ علاقے کے ملشولہ ، مام گنڈ ، پنچی گنڈ اور رانی پورہ نامی دیہات کے لئے اُوٹلی گام واٹر سپلائی سکیم کے باوجود آج تک علاقے کی آبادی کو پینے کا پانی نصیب نہیں ہو پایا ہے ۔پی ایچ اے سب ڈویژن بیروہ کے اسسٹنٹ انجینئر مشتاق احمد بٹ کا کہنا ہے کہ ملہ پورہ واٹر سپلائی میں پانی کی سطح کم ہونے کے سبب پورے علاقے میں پینے کے پانی کی قلت ہوئی ہے جبکہ دوسرے علاقو ں میں محکمہ لوگوں کو پینے کا پانی فراہم کرنے والی سکیموں پر کام کر رہا ہے۔