رام بن//ضلع ترقیاتی کمشنر طارق حُسین گنائی نے آج ضلع ہسپتال کا دورہ کیا اور وہاں لوگوں کو مہیا کی جارہی پر ادویات اور ہیلتھ کئیر کے معیار کاذاتی طور جائزہ لیا۔سی ایم او ڈاکٹر سیف الدین ،ڈپٹی سی ایم او ڈاکٹر اقبال بھٹ،میڈیکل سپر انٹنڈنٹ ڈاکٹر دھرم ویر سنگھ بھی ڈی سی کے ہمراہ تھے۔اُنہوں نے او پی ڈی ،آئی پی ڈی بلاکوں ،کیجولٹی بلاک کا بھی طویل دورہ کیا اور مریضوں ،ڈاکٹروں اور نیم طبعی عملے سے بھی تبادلہ خیال کیا۔اُنہوںنے ہسپتال انتظامیہ کو ہسپتال کی کارکر دگی میں بہترری لانے اور صحت و صفائی میں مزید بہتری لانے کی ضرورت پر زور دیا ۔اُنہوں نے مریضوں کو ادویات فراہم کرنے اور معیاری خدمات دستیاب رکھنے کی سی ایم او کو ہدایت دی۔اُنہوں نے کہا کہ محکمہ صحت ایک صحت مند سماج بنانے میں ایک اہم کردار نبھاتا ہے۔اُنہوں نے میڈیکل سپر انٹنڈنٹ کو ہسپتال میں بھرتی مریضوں کی مناسب دیکھ بال کرنے کی ہدایت دی۔ڈی سی نے ضلع کے تمام میڈیکل بلاکوں میں کارکردگی کا جائزہ لیا۔اُنہیں مختلف طبعی اداروں میں ڈاکٹروں اور نیم طبعی عملہ کی کمی کی جانکاری دی گئی۔معاملہ کی سنجیدگی کو دیکھتے ہوئے اُنہوں نے یقین دلایا کہ وہ یہ معاملہ ضلد ہی حل کریں گے۔