نئی دہلی//نیشنل سٹوڈنٹس یونین آف انڈیا کے نئے قومی صدر مقررہونے کے چندروز بعدجموں کشمیرکے ضلع رام بن سے تعلق رکھنے والے فیروزخان نے 22 جون کو قومی صدرکاچارج سنبھالا ۔انہوں نے عہدہ کاحلف اٹھاکر پورے ملک کے طلباء کی نمائندگی کرنے کے عزم کااعادہ کیا۔اس سے قبل 12جون کوکانگریس پارٹی نے قومی سطح پرطلباء ونگ کی قیادت کے لئے فیروز خان کے نام کوحتمی صورت دے دی تھی ۔کانگریس نائب صدر راہل گاندھی نے فیروزکی تقرری کی منظوری دے دی تھی۔کل ہند این ایس یوآئی کے قومی صدر کی آسامی کے لئے مستحق امیدوار کاانتخاب کرنے کیلئے راہل گاندھی نے ایک سکریننگ کمیٹی تشکیل دی تھی ۔اس کمیٹی نے بعدمیں شارٹ لسٹڈامیدواروں کے ذاتی طورسے انٹرویو کئے اور پھرکمیٹی کے دیگر ممبروں کے مشورے سے فیروزخان کواین ایس یوآئی کاقومی صدر مقررکیاگیا۔ اس سے پہلے آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے جنرل سیکریٹری جناردھن دیویدھی نے جاری کئے گئے اپنے ایک بیان میں کہاتھاکہ کانگریس صدرسونیاگاندھی نے فیروزخان کو این ایس یوآئی کادوسال کے لئے صدرمقررکرنے کی منظوری دے دی ہے ۔ اپنے تقررکے بعدمیڈیااشخاص سے بات چیت کرتے ہوئے فیروزنے کہاکہ میراایک ایسے خاندان سے تعلق ہے جس کی کوئی سیاسی بیک گرائونڈنہیں ہے اورمیرے والد محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ میں جونیئر انجینئرہیں۔28 سالہ فیروز خان بھدرواہ ڈگری کالج کے سائنس گریجویٹ ہیں اوربعدمیںسیاست میںشمولیت اختیارکی ۔ فیروزنے سال 2012 میں جموں یونیورسٹی سے قانون کی تعلیم حاصل کی اوربعدمیں پولٹیکل سائنس میں ماسٹرز ڈگری حاصل کی ۔اس وقت فیروزانسانی حقوق میں جموں یونیورسٹی سیپوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ کررہے ہیں۔ 22 جون کو چارج سنبھالنے کے بعدبھاری تعدادمیں لوگوں نے انہیں مبارکباددی۔