شوپیاں//شوپیاں میں پینے کے پانی کی عدم دستیابی کے خلاف مرد وزن نے دھرنادیکر احتجاج کیا ۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ بٹہ پورہ اور آرم محلہ میں پانی کی سپلائی بُری طرح سے متاثر ہے۔جمعہ کی شام ساڑھے چھ بجے بٹہ پورہ کے لوگوں نے محکمہ پی ایچ ای کے خلاف احتجاج کیا۔مظاہرین کے مطابق انہیںماہ رمضان کے ان مبارک ایام میں بھی پینے کے پانی کی قلت ہے ۔انہوںنے کئی دیر تک بٹہ پورہ روڈ کو ڈی سی ریذیڈنسی تک بند کیا، جس کی وجہ سے ٹریفک کی نقل و حرکت میں بھی متاثر ہوئی ۔