بارہمولہ// ضلع بارہمولہ کے بیشتر علاقوں میں جموں کشمیر بنک کے نصب درجنوں اے ٹی ایم مشینوں میں رقومات کی عددم دستیابی کی وجہ سے عام لوگوں کے ساتھ ساتھ تاجربرادری اور ملازمین کو سخت مشکلات کاسامنا کرناپڑرہا ہے ۔قصبہ بارہمولہ کے بیشتر اے ٹی ایموں کے علاوہ کنزر ٹنگمرگ اور شیری میں جمعہ کے روز رقومات کی عدم دستیابی کی وجہ سے لوگوں کو عید خریداری میں کافی دقتوں کو سامنا کرنا پڑا ۔ایک مقامی شہری غلام محمد لون نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ اگر چہ جمعہ کوبنکوں میں پہلے سے چھٹی تھی لیکن اے ٹی ایم مشینوں میں پیسے نہ ہونے کی وجہ سے ہمیں بچوں کو عید خریداری کیلئے پیسے دستیاب نہیں تھے جس کے نتیجے میں بچوں کو ٹال مٹول کرنا پڑا ۔تاجروں نے بھی بتایا کہ اے ٹی ایم مشینوں میں پیسے نہ ہو نے کی وجہ سے انہیں کافی دشواریاں پیش آئیں ۔