طارق شال/ عید الفطر سے قبل جمو ں کشمیر بنک انتظامیہ نے عوام کی سہولت کے لئے اضافی کونٹر قائم کئے۔ جموں کشمیر بنک کی شاخ تھنہ منڈی نے سنیچر کے روز عوام کی سہولت کے لئے اضافی کونٹر قائم کئے تاکہ عوام کو رقم نکلوانے میں کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ اتوار کو بنک میں تعطیل ہوتی ہے۔اور پیر کے روز یقینی طور پر عید الفطر منائی جا سکتی ہے جسکے پیش نظر تھنہ منڈی کے ملازمین۔تجارت پیشہ سے تعلق رکھنے والے اشخاص۔پنشنرز وغیرہ نے عید کی تیاری کے سلسلہ میں خرید و فروخت کے لئے رقومات درکار ہے۔جموں کشمیر بنک کے ATM میں صبح سے ہی لوگ قطار میں کھڑے ہو گئے اور شام دیر تک پیسے نکالنے میں مصروف رہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ گزشتہ چھ ماہ کے دوران جموں کشمیر بنک تھنہ منڈی شاخ سے ملازمین کے جتنے تبادلے ہوئے ہیں ان میں ایک بھی ملازم واپس نہ آیا ہے۔جبکہ ایک ملازم اپنی نوکری چھوڑ کر چلا گیا ہیجسکی اسامی بھی خالی پڑی ہوئی ہے۔عوام تھنہ منڈی نے جموں و کشمیر بنک کے چیرمین سے اپیل کی ھے کہ تھنہ منڈی شاخ کی تمام اسامیوں کو جلد از جلد پر کیا جائے۔