جموں//ضلع جموں کی تحصیل نگروٹہ کی پنچایت جگٹی میں لوگوں کوبنیادی سہولیات کی عدم دستیابی کے باعث پریشانیو ںکا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔اس سلسلے میںلوگوں نے سرکار پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ سرکار کی طرف سے ہمیں کوئی بھی سہولت نہیں ملی ہے۔انہوں نے کہاکہ جگٹی گاﺅں میں 50 فیصدآبادی پانی کے کنکشنوں سے محروم ہے۔محمدلطیف نامی ایک شخص نے بتایاکہ پنچایت جگٹی کی 11واڑیں ہیں جن میں پینے کے پانی کی لوگوں کو سب سے زیادہ مشکلہے۔دوسری طر روڑ کی حالت بھی اچھی نہیں ہے۔لوگوں کو روڑ نہ ہونے کی وجہ سے دور دور تک پیدل چلنا پڑتا ہے۔جہاں محکمہ دیہی ترقی طرف سے بھی علاقہ کو نظر انداز کیا گیا ھے۔محکمہ کے افسران سوائے یقین دہانی کے کچھ نہیں کرتے۔اس لیے پنچایت ترقی کے کام بھی کچھ زیادہ نہیں ہو سکے۔ جہاں مقامی لوگوں کی بہت ساری زمین سیلاب میں بہہ گئی ہے لیکن آج تک انہیں کوئی بھی مدد نہیں دی گئی۔لوگوں نے محکمہ پی۔ایچ۔ای۔اورمحکمہ دیہی ترقی سے ہزار بار گذارش ہے کہ اس علاقہ کو بھی بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں لیکن سوائے یقین دہانی کے آج تک کچھ بھی نصیب نہیں ہوا ہے۔اور اگر کسی کو کوئی کام ملا بھی ہوگا تو ا±س کی اجرت وقت پرنہیں ملتی ۔اس لئے لوگوں نے ان پریشانیو کا کوئی مناسب حل نکالنے۔اور پینے کا پانی وقت پر دینے کامطالبہ کیاہے تاکہ ما ہ رمضان کے مہینہ میں لوگ آرام سے زندگی گذار سکیں۔