پونچھ//شیعہ فیڈریشن نے پاکستان کے پاراچنار علاقہ میں دہشت گردانہ کی مذمت کی ہے جس میں ایک سو سے زائد بے گناہ شہری لقمہ اجل بن گئے ۔اس سلسلے میں فیڈریشن کے صوبائی نائب صدر الحاج محمد بشیر میر کی قیادت میں ایک اجلاس منعقد ہواجس میں اس دہشت گردی واقعہ کی مذمت کی گئی ۔ اس موقعہ پر مقررین نے کہاکہ پاراچنار کی 7 لاکھ کی شیعہ آبادی پر مسلسل 6 مہینوں میں ساتواں خودکش حملہ ہوا ہے اور ظلم کی انتہاہے کہ بے گناہ شہریوں کو رمضان کے مہینے میں قتل کیاجارہاہے ۔ انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ ان بم دھماکوں میں پاکستانی حکومت کے ارکان بھی ملوث ہوسکتے ہیں کیونکہ ایک رپورٹ کے مطابق پارا چنار علاقہ فوج کے محاصرے میں ہے جہاں چیونٹی کو بھی پر مارنے کی اجازت نہیں تو یہ دو خود کش حملہ آوروہاں کیسے پہنچے۔انہوں نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ اس سانحہ پر تحقیقات کی جائے اور پاکستانی حکومت اپنے دہشت گردوں کے خلاف اپنے دوغلے پن کا مظاہرہ کرنا ترک کرے ۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان میں شیعت کی نسل کشی کی جارہی ہے اور حکومت کوکوئی پرواہ نہیں ۔اس موقعہ پر ڈاکٹر رفیق حسین میر،شبیر حسین ڈار، ماسٹر انور حسین ونتو، الحاج عارف حسین میر، امتیاز علی میر،ریاضت علی میر،غلام حسین میر، رضوان حسین بٹ وغیرہ بھی موجود تھے ۔