Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
گوشہ خواتین

روزانہ ورزش حسن و جمال کی حفاظت کا راز

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: June 29, 2017 2:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
7 Min Read
SHARE
بل کھاتی نازک سی کمر کو صدیوں سے شاعری کا حصہ بنا یا جا تا رہا ہے۔کیونکہ چہرے کی دلکشی کے ساتھ جسمانی ساخت اور کشش بھی اہمیت کی حامل سمجھی جا تی ہے۔بے ڈول اوربھدی جسامت کے باعث بعض اوقات خوبصورت چہرے کا حسن ماند پڑ جاتا ہے لیکن اگر جسامت متناسب ہو تو عام سا چہرہ بھی خاص ہو جا تا ہے۔جسمانی ساخت کو متناسب بنا نے اور کمر کر پتلی رکھنے کے لیے خواتین بہت جتن کرتی ہیں اور اس کے لیے ڈائٹنگ بھی کرتی ہیں لیکن اصل حقیقت نظر انداز کر دی جا تی ہے کہ ڈائٹنگ سے جلد کی چمک اور رونق جا تی رہتی ہے مگر جسمانی ساخت میں تبدیلی نہیں آتی۔خوبصورت کمر کے لیے ضروری ہے کہ جہاں آپ اپنی خوراک کو کنٹرول میں رکھیں وہاں ورزش کو بھی اپنا شعار بنا ئیں تاکہ پیٹ اور کمر پر چربی کی تہہ سےآپ کی جسامت بے ڈھنگی نہ ہو نے پا ئے۔سوتے وقت چار انچ اونچائی کا تکیہ استعمال کریں جو نرم بھی ہو۔ میٹریس اسی وقت استعمال کریں جب بستر سخت ہو یعنی گدے دار نہ ہو۔ یہاں ہم ا?پ کو ایسی ورزشیں بتائیں گے جس سے نہ صرف کمر پتلی ہو تی ہے بلکہ جسم بھی متناسب شکل اختیار کر جا تا ہے۔پیٹھ کے بل فرش پرلیٹ جائیں اور دونوں ٹانگیں سیدھی کر لیں اب دونوں ہاتھوں کو کولہے کے نیچے لے جائیں۔ (ہتھیلی فرش کی طرف ہو) اب اپنی ٹانگیں اوپرکو اٹھا کر سامنے کی طرف لائیں اور پاؤں کے انگوٹھے سے پیشانی چھونے کی کوشش کریں۔ چند سیکنڈ تک اسی حالت میں رہنے کے بعد اپنی ٹانگیں اصل پوزیشن پر لے آئیں۔ اس عمل کو پانچ بار کریں۔ یہ ورزش آپ ابتدا میں پورے طور پر نہیں کر سکیں گی اس لئے بتدریج اپنے پاؤں کے انگوٹھے اور ماتھے کے درمیان فاصلہ کم کریں، جلد بازی کا مظاہرہ نہ کریں۔پیٹھ کے بل فرش پر لیٹ جائیں۔ اپنے ہاتھ سر کے نیچے لے جائیں اور دونوں ہاتھوں کی انگلیوں کو آپس میں پھنسا لیں۔ اب ٹانگوں کو فضا میں اٹھا کر اس طرح حرکت دیں ،جیسے آپ سائیکل چلا رہی ہوں۔ دو میٹر لمبی چھڑی لیں اور اسے کاندھے پر اس طرح رکھیں کہ چھڑی کا درمیانی حصہ کاندھے پر ٹکے، اب چھڑی کے دونوں کناروں سے ہاتھوں کو پھنسائیں اور جس قدر ممکن ہو خود کو ٹیڑھا کرنے کی کوشش کریں۔ اب سیدھی ہو جائیں اور اسی انداز میں اپنے آپ کو آگے کی طر ف جھکائیں۔ واپس سیدھی پوزیشن پر آجائیں اور ایک بار پھر پیچھے کی طرف مڑیں۔ یہ عمل کم از کم پانچ بار کریں۔سیدھی فرش پر لیٹ جائیں۔ ٹانگوں کو پھیلا لیں پھر انہیں اوپر اٹھائیں اور دونوں ہاتھوں کو پھیلائیں اور انگلیوں کی مدد سے پائوں کو چھونے کی کوشش کریں۔ اس ورزش میںآپ کے جسم کا سارا وزن آپ کی کمر پر پڑتا ہے۔ اس ورزش کو پانچ بار کریں۔ سیدھی کھڑے ہو جائیں، ہاتھوں کو سر سے اوپر اٹھا کر ہتھیلیوں کو آپس میں ملا لیں، اسی حالت میں کمر کے بل دائیں جانب مڑیں اور گہری گہری سانس لیں، اپنی پوزیشن پر واپس آکر یہی عمل بائیں جانب کریں، اس ورزش کو بھی پانچ بار کریں۔ اس طرح کھڑی ہوں کہ دونوں ٹانگوں کے درمیان تھوڑا فاصلہ ہو، کمر کے بل جھک کر دائیں ہاتھ سے بائیں پائوں کو چھونے کی کوشش کریں۔ اس دوران آپ کا بایاں ہاتھ اوپر کی طرف ہو، یہی عمل اپنے بائیں ہاتھ اور دائیں پاؤں کے ساتھ کریں، جب کہ دایاں ہاتھ اوپر کی طرف ہو، یہ ورزش بھی پانچ بار کریں۔ جیسا کہ اوپر بتایا جا چکا ہے کہ آپ یہ تمام ورزش ابتدا میں پورے طور پر نہیں کر سکیں گی، روزانہ کی مشق سے آپ انہیں بھر پور انداز میں کر سکیں گی۔ اپنے جسم کو اسی حد تک پھیلائیں کہ جس حد تک بغیر تکلیف کے یہ پھیل جائے زبردستی کرنے کی کوشش نہ کریں اور نہ ہی جلد بازی کا مظاہرہ کریں۔خوبصورت کمر کی حامل ہونے کیلئے آپ کیلئے ضروری ہے کہ آپ پیٹ اور کولہوں پر گوشت کی زیادتی نہ ہونے دیں، کیونکہ یہ بتدریج پوری کمر کو اپنی گرفت میں لے لیتی ہے، اور کمر اور کولہے میں فرق نہیں رہتا ہے۔ ایسا عام طور پر کھانے پینے میں بے اعتدالی کا مظاہرہ کرنے سے بھی ہوتا ہے، اس لئے اپنی غذا پر نظر رکھیں اور میٹھی اشیا اور مرغن غذا سے بچیں۔ اپنے موٹاپے سے جان چھڑانے کیلئے غیر فطری طریقہ ہرگز نہ استعمال کریں۔ ان طریقوں سے آپ کی صحت کو خطرہ لاحق ہوتا ہے، ایسے طریقے مغرب میں استعمال کئے گئے اور نتیجے میں بے شمار خواتین کی صحت خراب ہو گئی۔پتلی کمر کے حصول کیلئے مختلف قسم کے بیلٹ ایجاد کئے گئے ہیں اور اسی طرح کے بے شمار آلات تیار کئے گئے تاکہ کمر کے آس پاس چربی کو جمع ہونے سے روکا جا سکے۔ ان کی وجہ سے ان کی کمر اپنی شیپ میں رہتی ہے۔ایک صحت کے ماہر کے مطابق تیرا کی، دور تک دوڑ لگانے کے علاوہ گھریلو کاموں سے بھی ورزش کا پہلو نکالا جا سکتا ہے۔طب میں کہا گیا ہے کہ اگر دودھ میں جلیبی ڈال کر کھائی جائے تو اس سے بھی کمر سلم ہو جاتی ہے۔ پپیتا کا کثرت سے استعمال کرنے سے بھی کمر پتلی ہو جاتی ہے۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

خستہ حال دھندک۔مرہوٹ سڑک بارشوں کی تالاب کی شکل اختیار کرنے لگی پل کی مرمت کی گئی لیکن سڑک مسافروں کیلئے ڈراؤنا خواب،انتظامیہ سے توجہ کی مانگ
پیر پنچال
کربلا کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کا سلسلہ جاری پونچھ ضلع کے سرحدی گاؤں قصبہ میں جلوس عزا نکالا گیا
پیر پنچال
پونچھ کے گاؤں بنوت میں پانی کی شدید قلت، عوام سراپا احتجاج جل جیون مشن سکیم کی سست روی اور ملازمین کی مبینہ لاپرواہی نے مشکلات میں اضافہ کر دیا
پیر پنچال
محرم الحرام کا جلوس اور سیرت النبی ؐکانفرنس ڈی آئی جی رینج نے منڈی میںسیکورٹی جائزہ میٹنگ منعقد کی
پیر پنچال

Related

گوشہ خواتین

مشکلات کے بعد ہی راحت ملتی ہے فکر و فہم

July 2, 2025
کالمگوشہ خواتین

ٹیکنالوجی کی دنیا اور خواتین رفتار ِ زمانہ

July 2, 2025
کالمگوشہ خواتین

نوجوانوں میں تخلیقی صلاحیتوں کا فقدان کیوں؟ فکر انگیز

July 2, 2025
گوشہ خواتین

! فیصلہ سازی۔ خدا کے فیصلے میں فاصلہ نہ رکھو فہم و فراست

July 2, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?