’گرفتاریاں قیادت کو دبانے کی ناکام کوشش‘
نیوز ڈیسک
سرینگر//حریت (گ)چیئرمین سید علی گیلانی نے الطاف احمد شاہ، ایاز اکبر اور راجہ معراج الدین کو پولیس کی طرف سے گرفتار کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جموں کشمیر کو عملاً ایک پولیس اسٹیٹ میں تبدیل کردیا گیا ہے اور یہاں مظلوم قوم کی مسلّمہ قیادت کو طاقت اور بندوق کے بل بوتے پر نت نئے حربے استعمال میں لاکر دبانے کی ناکام کوشش کی جارہی ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ پولیس نے گذشتہ رات 7بجے تحریک حریت رہنماو¿ں کو اپنے گھروں سے گرفتار کرکے پہلے کوٹھی باغ تھانے میں بند کردیا اور بعد میں انہیں کچھ دیر پولیس تھانے راجباغ میں رکھنے کے بعد پھر کوٹھی باغ تھانہ منتقل کیاگیا۔ اپنے ایک بیان میں گیلانی نے کہاکہ حریت رہنماو¿ں کو اسلئے گرفتارکیا جاتا ہے تاکہ بھارت کے مظالم کو اقوامِ عالم تک پہنچنے سے روکا جاسکے ورنہ ان کو گرفتار کرنے کا کوئی جواز نہیں بنتا تھا ۔ گیلانی نے پولیس کارروائی کو غیر اخلاقی اور غیر انسانی قرار دیتے ہوئے کہا کہ سیاسی قائدین کو گرفتار کرنے سے نہ کو کبھی حالات میں تبدلی واقع ہوئی ہے اور نہ ہی ایسا آئندہ ممکن ہوسکتا ہے۔