گاندربل//صفاپورہ کے پہلی پورہ علاقے میں موسلا دھار بارش سے نریگا بنڈ اور دھان کی فصل کوزبردست نقصان پہنچا۔آدھے گھنٹے تک ہوئی موسلا دھار بارش کے بعد نریگا بنڈ کا ایک کنارہ ڈھ جانے سے پانی کھیتوں میں جمع ہوگیا جس سے دھان کی فصل تباہ ہوگئی۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ آدھے گھنٹے تک موسلا دھار بارشیں ہوئیں جس کے نتیجے میں دھان کی فصل تباہ ہوگئی ۔تحصیلدار لار محمد ہارون نے کشمیر عظمیٰ کو بتایاکہ بارش کی وجہ سے بنڈ کا ایک کنارہ ڈھ جانے سے سارا پانی دھان کے کھیتوں میں گیا جس سے فصل تباہ ہوئی۔انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں نقصانات کا جائزہ لیکررپورٹ کوضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل کے دفتر میں پیش کیا جائے گا۔