جموں//نیشنل پنتھر س پارٹی کے نظریات کواپناتے ہوئے اولڈریہاڑی ،استادمحلہ وقریبی علاقوں کے لگ بھگ37 نوجوانوں نے پارٹی میں شمولیت اختیارکی۔اس دوران پنتھرس پارٹی کے چیئرمین ہرش دیوسنگھ اور صدر بلونت سنگھ منکوٹیہ ، گگن پرتاپ سنگھ ترجمان ،راج کمارجنڈیال ضلع صدر اورپرتاپ سنگھ نائب صدر ینگ پنتھرس بھی موجودتھے۔اس موقعہ پر پارٹی چیئرمین ہرش دیوسنگھ نے نوجوانوں کااستقبال کیااورانہیں ڈوگرہ عوام کے حقوق کیلئے جدوجہدکرنے پرزوردیا۔انہوں نے کہاکہ دہلی یاکشمیرکی سیاسی قیادت ڈوگرہ عوام کے مسائل حل نہیں کرے گی ۔اس کے لئے جموں کے نوجوانوں کوہی آگے آناہوگا۔ہرش دیوسنگھ نے کہاکہ بھاجپاجموں کی عوام کی توقعات پرکھرااترنے میں ناکام ہوچکی ہے۔انہوں نے کہاکہ بھاجپاکھوکھلے نعروں کے بل بوتے پرکھڑی ہے۔ اس دوران جن نوجوانوں نے پنتھرس پارٹی میں شمولیت اختیارکی ان میں لارسن نار، ملکیان نار ، سنگرازی نار، ڈینس گل ، شبھم ملک،حبیب گل، جسٹن سوترہ ، سکندرا سوترا، ڈینس ملک، سونر ملک، جیکسن گل، سنیل چوپڑہ، کیلون بھٹی، ملون بھٹی، چرس ٹوفر بھٹی، سچن بھٹی، ابراہیم گل، رنکو، ساحل، اکھل سوترہ، نکسن بھٹی، راجن ملک ودیگران شامل ہیں۔