جموں//میراں صاحب پولیس نے خصوصی اطلاع ملنے پرراٹیاںگائوں میں چھاپہ مارکارروائی عمل میں لائی جس کے نتیجے میںایک شخص کوگرفتارکیاگیا جس کے قبضے سے شراب کی30 تھیلیاں ضبط کی گئیں۔ پولیس نے گرفتارکئے گئے شخص کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت میراں صاحب پولیس سٹیشن میں معاملہ درج کرلیاہے۔پولیس نے یہ کارروائی ایس ایچ اومیراں صاحب انسپکٹررویندراورانچارج بی پی پی کلیاں اے ایس آئی یوگل کشور کی قیادت اور ایس ڈی پی اوآرایس پورہ سریندرچوہدری اورایس پی ہیڈکوارٹر آرسی کوتوال کی نگرانی میں عمل میں لائی۔