جموں//ضلع ترقیاتی کمشنر شوپیاں محمداعجاز کی صدارت میں افسران کاایک اجلاس منعقدہواجس میں ضلع میں 100 کھیل میدانوں اور 100 پارکوں کے ترقیاتی امورات کاجائزہ لیاگیا۔ اس دوران میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے محمداعجاز نے کہاکہ کھیل کے میدان نوجوانوں کیلئے کافی اہمیت رکھتے ہیں اورسماج کی توجہ کابھی مرکزہوتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ نوجوانوں کی جسمانی اور ذہنی ترقی کیلئے کھیل اورکھیل کے میدان کافی اہم ہوتے ہیں۔انہوں نے مزیدکہاکہ پارک بھی لوگوں کے تنائو کونجات دلانے میں کافی مددگارہوتے ہیںاس مقصدکوپورارکرنے کے سلسلے میں ضلع شوپیاں میں 100 کھیل کے میدان اور100پارک تعمیرکئے جارہے ہیں اورانتظامیہ اس طرف بھرپور توجہ دے رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ آبادی میں اضافے کومدنظررکھتے ہوئے پارکوں کی تعدادمیں بھی اضافہ کیاجارہاہے ۔انہوں نے افسران پرزوردیاکہ وہ پارکوں اور کھیل کے میدانوں کے تعمیری کاموں کووقت مقررہ کے اندر مکمل کریں۔انہوں نے اے سی ڈی اور ضلع پنچایت افسرکوہدایت دی کہ وہ ایک ہی دن 97 گرام سبھائوں کااہتمام کریں ۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے کہاکہ ضلع میں ترقی کی رفتارمیں سرعت لانے کے ساتھ ساتھ لوگوں کودرپیش مسائل کابھی ترجیحی بنیادوں پر ازالہ کریں۔