سرینگر// پائین شہر کے وانگن پورہ عید گاہ اور آری باغ نوگام میں فورسز نے محاصرے کے دوران گھر گھر تلاشی لی جس کے دوران فورسز نے مبینہ طور پر کئی نوجوانوں کے شناختی کارر چھین لئے اور2نوجوانون کازد وکوب کیا۔فورسز نے جمعرات کی صبح پائین شہر کے وانگن پورہ عیدگاہ کو محاصرے میں لیا اورتلاشیوں کا سلسلہ شروع کیا گیا۔مقامی لوگوں کے مطابق گھر گھر تلاشیوں کے دوران باریک بینی سے مکانوں کی تلاشی لی گئی اور بعد میں9بجے کے قریب محاصرہ اٹھایا گیا۔معلوم ہوا ہے کہ صبح6بجے کے قریب علاقے کو گھیرے میں لیا گیا اور اس دوران فوج کے علاوہ،فورسز اور آپریشن گروپ کے اہلکار وہاں پر موجود تھے۔مقامی لوگوں نے الزام لگایا کہ تلاشیوں کے دوران کئی نوجوانوں کے شناختی کارڑ بھی چھین لئے گئے جبکہ 2 نوجوانوں کا زد کوب بھی کیا گیا۔عینی شاہدین نے بتایا کہ ایک نوجوان نے فوجی وردی جیسا پتلون پہنا تھاجس پر فورسز برہم ہوئے اور اس کی ہڈی پسلی ایک کی گئی۔ادھرسرینگر کے مضافاتی علاقے آری باغ نوگام میں فورسز نے محاصرہ کر کے تلاشیوں کا سلسلہ شروع کیا۔مقامی لوگوں کے مطابق جمعرات صبح علاقہ میںاچانک فورسز نے محاصرہ کیا اورگھر گھر تلاشیاں شروع کی ۔ذرائع کے مطابق جنگجوئوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد علاقے کو محاصرے میں لیا گیا۔فورسز نے کئی مکانوں کئی تلاشی لی تاہم کسی بھی شخص کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔