کنگن/ /بال تل بےس کےمپ سے جمعہ کو ےاترےوں کے دوسرے قافلے کو گھپا کی طرف روانہ کےا گےا جن مےں مرد اور خواتےن شامل تھے جبکہ موسم خوشگوار ہونے کے ساتھ ہی نلہ گراٹھ سونہ مرگ سے ہےلی کاپٹر سروس کو بھی شروع کےا گےا ۔پولےس ذرائع کے مطابق جمعرات اور جمعہ کے درمےانی رات کو موسلادھار بارشوں کے نتےجے مےں اگر چہ جمعہ کے روز 11بجے تک کسی بھی ےاتری کو آگے جانے کی اجازت نہےں دی گئی تاہم موسم مےں بہتری آنے کے ساتھ ہی بال تل بےس کےمپ سے امر ناتھ گھپا کی طرف 4829ےاترےوں پر مشتمل دوسرے قافلے کو شےو لنگم کے درشن کرنے کے لئے روانہ کےا گےا ۔پولےس ذرائع کے مطابق جمعہ کے روز موسم خوشگوار ہونے کے ساتھ ہی نلہ گراٹھ سے باضابطہ طور پر ہےلی کاپٹر سروس کو بھی بحال کےا گےا ۔ےاترا افسر قاضی سرور نے تفصےلات دےتے ہوئے کشمےر عظمیٰ کو بتاےا کہ جمعہ کے روز بال تل بےس کےمپ سے 11بجے سے ےاترےوں پر مشتمل دوسرے قافلے کو گھپا کی طرف روانہ کےا گےا ہے ۔