سرینگر//حکومت نے سیتارام ڈوگرہ کو سکمز صورہ میں انچارج چیف انجینئر ( سول ) کے عہدے پر تعینا ت کیا ہے۔آر اینڈ بھی محکمہ کی طرف سے جاری ایک حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ وہ یہ عہدہ انچارج چیف انجینئر عمر فاروق کے سبکدوش ہونے کے بعد سنبھالیں گے۔ادھر حکومت نے انچارج ایس ای پی ایچ ای میکنیکل اربن سرکل جموں شری گگن جوتی کو ایس ای آبپاشی و فلڈ کنٹرول ( میکنیکل ) سرکل جموں کا اضافہ چارج بھی دیا ہے۔انہیں یہ اضافی چارج ایس ای یوگ راج ابرول کے سبکدوش ہونے کے بعد دیا گیا ہے۔