سرینگر//ٹریڈ فیسلٹیشن سینٹر چکاں دا باغ پونچھ کے تاجروں کے ایک وفد نے سرینگر میں وزیرا علیٰ محبوبہ مفتی کے ساتھ ملاقات کی اور ٹی ایف سی میں تجارتی سرگرمیوں میں باقاعدگی لانے اور غیر قانونی تجارت پر روکتھام لگانے کا مطالبہ کیا۔ وفد کی قیادت ایم ایل اے پونچھ شاہ محمد تانترے کر رہے تھے۔وفد نے جائز تاجروں کی حوصلہ افزائی کرنے اور ٹی ایف سی میں تجارتی سرگرمیوں پر متواتر نظر گزر رکھنے اور ان کا جائزہ لینے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔وزیر اعلیٰ نے وفد کو یقین دلایا کہ ان کے مطالبات حل کرنے کے لئے حکومت خاطر خواہ اقدامات کرے گی۔