سرینگر// ’’ٹائیگورہال میں 5روزہ فلمی میلہ ‘‘منعقدکرنے کااعلان کرتے ہوئے وادی کے ایک فلمسازاورفنکارمشتاق علی خان نے کہاکہ کشمیر میں فن بھی اورفنکاربھی ہیں لیکن انکی صحیح رہنمائی نہیں ہوتی ہے ۔وادی کے فلمسازوں ،ہدایت کاروں اورسینئراداکاروں وفنکاروں نے جمعہ کویہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ یکم جولائی سے 5جولائی تک سرینگرمیں واقع تاریخی ٹائیگورہال میں ایک فلمی میلہ منعقدہورہاہے ۔ فلمسازاورفنکارمشتاق علی خان نے کہاکہ اس 5روزفلمی میلے کے دوران مقامی ،قومی اوربین الااقوامی معیارکی 40فلموں کی یہاں نمائش ہوگی ۔انہوں نے کہاکہ اس فلم فیسٹول کامقصدصرف لوگوں کومقامی اورغیرملکی فلمیں دکھانانہیں بلکہ ہم چاہتے ہیں کہ کشمیرکے نوجوان فلمسازی کے مختلف پہلوئوں کے بارے میں جانکاری حاصل کرسکیں تاکہ اگرآنے والے وقت میں کوئی کشمیری نوجوان فلموں یاڈراموں وغیرہ کیساتھ جڑجائے تواُسکو اداکاری ،فنکاری اورفلمسازی کے بارے میں کم سے کم ابتدائی جانکاری حاصل ہو۔انہوں نے کہاکہ ہم مختلف علاقوں اورممالک میں بننے والی فلموں کودیکھ کرصرف وہاں کے کلچر اورتمدن کے بارے میں ہی جانکاری حاصل نہیں کرتے بلکہ ہم وہاں کی تیکنیک سے بھی روشناس ہوجاتے ہیں ۔مشتاق علی خان نے کہاکہ کشمیر میں فن بھی اورفنکاربھی ہیں لیکن انکی صحیح رہنمائی نہیں ہوتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ جب ممبئی یاکسی دوسرے شہرسے کوئی اداکار،فنکاریافلمسازشوٹنگ کیلئے کشمیرآتاہے تواُسکوحکومتی وانتظامی سطح پرہرطرح کی سہولیات بہم رکھی جاتی ہیں لیکن مقامی فلمسازوں ،فنکاروں اوراداکاروں کی طرف کوئی توجہ نہیں دی جاتی ہے ۔