سرینگر// لبریشن فرنٹ چیئرمین محمد یاسین ملک نے فرنٹ کے جاں بحق رکن پرویز احمد ڈار ایمان دار ساکنہ برزلہ کی والدہ محترمہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ مرحومہ کے وفات کی اطلاع ملتے ہی فرنٹ چیئرمین قائدین جاوید احمد زرگر، الطاف خان اور شوکت احمد ڈار جبکہ دوسرا وفد جس میں ایڈوکیٹ بشیر احمد بٹ، غلام رسول ڈار ایدھی،مشتاق اجمل،محمد صدیق شاہ وغیرہ شامل تھے، مرحومہ کے گھر پہنچے اور وہاں غم زدہ لواحقین کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا۔ملک نے مرحومہ اور انکے خانوادے کی تحریکی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحومہ کی وفات ان کیلئے ایک ذاتی صدمہ ہے اورمرحومہ کی جنت نشینی اور انکے لواحقین کیلئے صبر جمیل و جزیل کی دعائیں کرتے ہیں۔