سرینگر 30 جون /سرینگر پولیس نے ٹی آر۔ سی سرینگر کے نزدیک ایک لڑکی کو برآمد کرکے تمام تر لوزمات کے بعد وارثاں کے حوالے کیا۔پولیس کے مطابق گزشتہ رات تھانہ پولیس کوٹھی باغ کی پولیس پارٹی نے ٹی۔ آر ۔ سی علاقے میں ایک کمسن لڑکی کو برآمد کیا جواس علاقے میں کھوم رہی تھی ۔ پوچھ تاچھ کے دوران مذکوریہ لڑکی اپنا نام اور پتہ نہ بتاسکی جس بنا پر لڑکی کو پولیس نے محفوظ جگہ پر رکھا ۔کل صبح مذکوریہ لڑکی کا پتہ چلنے کے بعدپولیس نے لڑکی کو وارثاں کے حوالے کیا۔