کراچی// آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کی تاریخی جیت کے بعد بظاہر ایسا لگ رہا ہے کہ پاکستانی ٹیم کے ساتھ کام کرنے والے تمام غیر ملکی کوچز اپنے عہدوں کو برقرار رکھ پائیں گے۔ فوری طور پر کسی کوچ کو تبدیل کرنے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے۔پی سی بی چیئرمین شہریار خان کا کہنا ہے کہ ا?ئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کے ہاتھوں پہلی شکست کے بعد مکی ا?رتھرپر تنقید کی گئی تھی لیکن ہم نیاس پراعتماد برقرار رکھا، نتیجہ سب کیسامنے ہے۔ ہم نیصرف اچھے اور ماہرافراد کی تعیناتی کی ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی میں کامیابی سے ہماری ہر سطح کی کرکٹ کو فائدہ ہو گا۔ ہم نے دنیا کی بہترین ٹیموں کو شکست دی ہیاب ہماری جونئیر ٹیموں میں بھی اعتماد ا?ئیگا۔ ہماری فرسٹ کلاس کرکٹ کا معیار بھی بلند ہو گا۔شہریار خان نے کہا کہ بگ تھری کا خاتمہ دنیا بھر کی کرکٹ کے لیے خوش آئند ہے۔ بگ تھری کے خاتمے سے پاکستان کو بھی فائدہ ہو گا۔ بھارت کو نئے ماڈل میں کچھ مالی فائدہ بھی دیا گیا ہے۔ سری لنکا کو اپنی اہمیت کم ہونیکا اندیشہ تھا وہ بھی ختم ہو گیا ہے۔