گندو // ضلع ڈوڈہ کے میدانی و بالائی علاقوں میں تیسرے روز بھی تیز بارشوں و طوفانی آندھی سے میوہ باغات و فصلیں پوری طرح سے تباہ ہوئی ہیں جسے کسان لوگ کافی پریشان حال ہیں۔ضلع ڈوڈہ کے بیشتر مقامات پر شدید بارش و طوفانی اندھی کی وجہ سے کئی رہائشی مکانات کو جزوی نقصان پہونچا ہے اور کسانوں کی فصلوں پر کی ہوئی محنت پوری طرح ضائع ہوئی ہے۔مسلسل بارشوں و تیز آندھی سے جہاں فصلیں تباہ ہوئی ہیں وہیں ضلع ڈوڈہ کے بیشتر سڑک رابطوں پر پسیوں کا سلسلہ جاری ہے جسے مقامی لوگ کافی پریشان حال ہیں۔ ضلع ڈوڈہ کے متعدد مقامات سے مقامی لوگوں نے نمائندہ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ بارشوں و تیز آندھی سے فصلیں پوری طرح تباہ ہوئی ہیں اور پھلدار پودے جن پر پورے سال محنت کی تھی مسلسل بارشوں و تیز اندھی سے گر کر ٹوٹ چکے ہیں جسے کسان لوگ شدید مشکلات میں ہیں۔
ضلع ڈوڈہ میں قریب دو سے تین دن مسلسل بارشوں و آندھی کا سلسلہ جارہی رہا جس سے قیامت جیسا منظر نظر ارہا تھا۔ جہاں پھلدار پودوں و فصلوں کو شدید نقصان پہونچا ہے وہیں متعدد رابطہ سڑکوں پر تیز بارشوں سے پسیوں کا سلسلہ شروع ہوا جسے مسافروں کو سفر کے دوران کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ضلع ڈوڈہ میں حالیہ بارشوں سے ہوئے نقصانات کا جائزہ لے کر غریب لوگوں کو معاوضہ دیا جائے اور رابطہ سڑکوں پر پسیوں کو ہٹایا جا ئے جسے مسافروں کو سفر کے دوران کوئی پریشانی نہ ہو۔