جموں//جموں یونیورسٹی انتظامیہ نے جامعہ کی بہبود میں اہم فیصلہ لیتے ہوئے مختلف عہدوں پرکامیابی کے ساتھ فرائض کی انجام دے چکی ڈاکٹرمیناکشی کیلم کو جموں یونیورسٹی کے رجسٹرارکے طورپرتعینات کیاگیاہے۔ اس سے قبل ڈاکٹر میناکشی کیلم ڈائریکٹر ڈسٹسنس ایجوکیشن جموں یونیورسٹی، ڈائریکٹر انٹرنل کوالٹی ایشورنس کے طورپر خدمات انجام دے چکی ہیں۔ قابل ذکرہے کہ ڈاکٹرمیناکشی کیلم ایم ۔کام، ایم فِل ، ایم بی اے ، پی ایچ ڈی کی بھاری بھرکم اعلیٰ تعلیمی اسناد رکھتی ہیں۔گوجربکروال سٹوڈنٹس کانفرنس نے ڈاکٹرمیناکشی کیلم کو رجسٹرارجموں یونیورسٹی تعینات ہونے پرمبارکبادپیش کرتے ہوئے امیدظاہرکی ہے کہ وہ یونیورسٹی کے نظام کوبہتربنانے میں کلیدی رول اداکریں گی اور طلباء کی خواہشات پرپورااتریں گی۔