جموں//روگی کلیان سمتی برائے گاندھی نگر ہسپتال جموں کی گورننگ اکائی کااجلاس ریاستی اسمبلی کے سپیکر کویندرگپتاکی صدارت میں منعقدہوا۔اس دوران میٹنگ میں میڈیکل سپرانٹنڈنٹ ڈاکٹر مادھوری سلاتھیہ (وائس چیئرمین آرکے ایس )، ڈاکٹرارون شرما ڈپٹی میڈیکل سپرانٹنڈنٹ (ممبر آرکے ایس ) کے علاوہ ڈاکٹر روبندرکھجوریہ چیف میڈیکل افسرجموں ، سپرانٹنڈنٹ انجینئر پی ڈی ڈی، پی ڈبلیوڈی اورپی ایچ ای ، ڈاکٹر انل گپتا، اے ڈی ایم اوجموں، ڈپٹی ڈائریکٹرانفارمیشن ، پروگرام افسرآئی سی ڈی ایس روچی چوہان خان ،این جی اوزکے نمائندے ونے گپتا، سرجیت چوہدری، پرم جیت سنگھ ، جے دیپ شرما، اجے پارگل وغیرہ بھی موجودتھے۔اس دوران مادھوری سلاتھیہ نے سپیکرکویندرگپتاکا استقبال کیااورگذشتہ میٹنگ کے منٹس ، ترقیاتی سرگرمیاں اورحصولیابیوں اورمیٹنگ کاایجنڈہ پیش کیا۔اس دوران گذشتہ روگی کلیان سمتی میٹنگ کے بعد عملی اقدامات کی جانکاری دی گئی۔اس موقعہ پر ترقیاتی کاموں کے علاوہ سوچھ ہسپتال ابھیان کی بھی جانکاری حاصل کی گئی۔اس کے علاوہ ری پبلک ڈی سے سیلی بریشن ، پلس پولیو افتتاح، بلڈکیمپوں کے انعقاد، بلڈکیمپ آرٹی او جموں، اورینٹل بنک ، اے بی وی پی ڈی ایچ ریاسی، بی ایس ایف سانبہ ، وومن ڈے ، ورلڈہیلتھ ڈے سے متعلق سرگرمیوں پربھی غوروخوض کیاگیا۔اس موقعہ پر کویندرگپتا نے ہسپتال کودرکار مشینری اوردیگرسہولیات دستیاب کرانے کی یقین دہانی کرائی۔