سرینگر//ایچ آئی وی کے پھیلاو¿ پر قابو پانے ، نشیلی ادویات کے استعمال پر روک لگانے اور خون کے عطیہ کے محفوظ کیمپ منعقد کرانے کیلئے کل ایچ آئی وی ایڈس کے بین ادارہ جاتی مشترکہ ورکنگ گروپ کی میٹنگ منعقد ہوئی ۔ میٹنگ میں مہمان خصوصی کی حثیت سے شریک ناظمِ تعلیم کشمیر نے کہا کہ اس سلسلے میں اساتذہ کو مطلوبہ تربیت فراہم کی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ڈی ایڈکشن کے تعلق سے صوبائی کمشنر کشمیر کو پہلے ہی ایک منصوبہ سونپا گیا ہے جس کو عنقریب جے کے ایس اے سی ایس کے سامنے رکھا جائے گا ۔ میٹنگ میں کئی محکموں کے نمائیندوں نے شرکت کی ۔