سرینگر//سرینگر میں پولیس تین نقب زنوں کو گرفتارکرکے ان کے قبضے سے مال مسرقہ برآمد کیا۔ تھانہ پولیس شیر گڈھی کو اطلاع موصول ہوئی کہ کچھ نقب زنوں نے ویلڈنگ مشین سمپلکس کمپنی فلائی اور کنسٹریکشن چوری کر لی ہے جس کی مالیت 50000ہزرار روپے بتائی جاتی ہے ۔ اس اطلاع کے موصول ہوتے ہی پولیس نے کیس زیر ایف۔ آئی ۔ آر نمبر28/2017 درج کرکے نقب زنوں کی تلاش شروع کردی۔ تفتیش کے دوران پولیس نے تین افراد کی پوچھ تاچھ کی جنہوں نے تفتیش کے دوران جرم قبول کیا اور ویلڈنگ مشین کو پولیس نے ضبط کیا۔ اس دوران پولیس نے ایک شخص کو 46بوتلیں شراب سمیت گرفتارکیا۔ سرینگر پولیس نے رنجیت کو 46 بوتلیں شراب سمیت گرفتارکرکے اس کے خلاف تھانہ پولیس صدرمیں کیس زیرایف۔ آئی ۔ آر نمبر111/2017 زیر دفعہ 48 Excise Act درج کیا۔