جموں//بھارتیہ لوک سنگیت کلاسنستھان نے سنگم ترو آرٹ پروڈکشن کے اشتراک سے ’نشے کولابچو ‘ مہم کے تحت میوزیکل ڈراما پیش کیاجس کامقصد نوجوانوں کو منشیات سے دوررہنے کی تلقین کرنااورنشے کے مضراثرات سے متعلق بیداری کوعام کرناتھا۔یہ ڈرامے کو ایم ایل ڈوگرہ نے تحریرکرنے کے ساتھ ساتھ اس کی ہدایت کاری کے فرائض بھی انجام دیئے ہیں۔ اس دوران پروگرام میں سابق ڈپٹی ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز محکمہ صحت ڈاکٹرتاراسنگھ چاڑک مہمان خصوصی تھے جبکہ سابق ریجنل ڈائریکٹر ،ڈائریکٹوریٹ آف فیلڈپبلسٹی حکومت ہند وی کے منگوترہ، سابق سپرانٹنڈنٹ انجینئر پی ڈی ڈی مدن لال کلوترہ، ڈاکٹرانجوکماری ڈائریکٹرہیلتھ سروسز مہمانا ن ذی وقارکے طورپرموجودتھے۔اس موقعہ پرمقررین نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ منشیات سے دوررہیں۔