اننت ناگ//تعمیراتِ عامہ کے وزیر نعیم اختر نے نُنہ ون بنیادی کیمپ کا دورہ کر کے امرناتھ یاترا کے لئے انتظامات کا جائزہ لیا۔وزیر نے یاتریوں کو دی جانے والی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ریاست جموں و کشمیر خاطر تواضع کے لئے جانی جاتی ہے اور امرناتھ یاترا اس کی جیتی جاگتی مثال ہے ۔ یاترا کو کشمیر کے جامع کلچر کی نشانی قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یاترا مقامی لوگوں کے تعاون کے بغیر نامکمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ یاترا اور روایتی سیاحت نے ریاست کی اقتصادیات کو تقویت بخشی ہے۔وزیر نے پالی تھین کے استعمال کی حوصلہ شکنی کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے ندی نالوں میں کوڑا کرکٹ پھینکنے سے احتراز کرنے کی بھی تلقین کی۔وزیر نے مختلف ریاستوں سے آئے یاتریوں کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔ یاتریو ں ن ے بہترین انتظامات کے لئے ریاستی سرکار کے تئیں تشکر کا اظہا ر کیا۔مختلف محکمون کے افسران بھی وزیر کے ہمراہ تھے جنہوںنے یاترا کے لئے کئے گئے انتظامات کے بارے میں اُنہیں مکمل جانکاری دی۔