کپوارہ //لچھی پورہ ہندوارہ میں ایک تیز رفتار آلٹو کار نے سکوٹی سوار کو کچل ڈالا ۔ لچھی پورہ ہندوارہ میں گزشتہ شام ایک تیز رفتا ر آلٹو کار زیرنمبر JK09A-6899نے سکوٹی سوار 52سالہ نذیر احمد وانی ساکنہ لچھی پورہ کو ٹکر مار کر شدید زخمی کردیا اور جائے موقعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ راہگیروں نے نذیر وانی کو خون میں لت پت پڑا دیکھا تو انہوں نے فوراًضلع اسپتال ہندوراہ پہنچایا جہاں وہ زخموں کا تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا۔مذکورہ شہری کی لاش کو جب آ بائی گاﺅ ں پہنچائی گئی تو وہا ں کہرام مچ گیا ۔پولیس نے ایک کیس زیر نمبر177/2017 درج کرکے ڈرائیو ر کو گرفتار کر کے سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا۔
حفاظتی باندھوں کے مقابلے میں ڈیم اور ہارویسٹنگ ٹینک کو ترجیح دینے کی ہدایت