سرینگر// انجمن شرعی شیعیان کے اہتمام سے نوگام سمبل سوناواری میں سالانہ مجلس حسینی کا انعقاد کیا گیا، جس میںکثیر تعداد میںعقیدتمندوں نے شرکت کی۔ اس موقعہ پر انجمن شرعی شیعیان کے سربراہ آغا سید حسن الموسوی نے فلسفہ شہادت و امامت کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ پرچمِ حق و صداقت کی سربلندی میں دو طبقوں کیلئے ہر دور میں علماءدین اور شہدا کی قربانیاں کلیدی اہمیت کی حامل رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ائمہ معصومین ؑ کی سیرت طیبہ ہم سے اس بات کی متقاضی ہے کہ ہم حق و انسانیت کی بقا اور ظلم و ناانصافی کے خاتمے کیلئے ہر ممکن کوشش کریں اور اس راہ میںکسی بھی قدم پر اسلام اور انسانیت کے حدود سے تجاوز نہ کریں۔