سرینگر//پولیس نے آلوچی باغ میں چھاپے کے دوران 2قمار بازروں کو گرفتار کرکے ان کے خلاف کیس درج کیا ہے ۔پولیس کو گذشتہ کئی دنوں سے مسلسل یہ شکایتیں موصول ہورہی تھیں کہ علاقہ میں جوری سرگرام ہوگئے ہیں جس کے بعد پولیس نے ایک مصدقہ اطلاع ملنے پر چھاپہ ڈالا اور 2جواریوں کو رنگے ہاتھوں دھر لیا ۔پولیس نے ان کی تحویل سے15100 روپے ضبط کئے جو انہوں نے داﺅ پر لگائے تھے ۔دونوں قمار بازوں کے خلاف پولیس سٹیشن شیر گڈھی میںکیس درج کیا گیا ہے۔