سرینگر// جموں اینڈ کشمیر را¿ٹرس گلڈ کا ایک غیر معمولی اجلاس کل گلڈ کے صدر وحشی سعید کی صدارت میںہوٹل شہنشاہ میں منعقد ہوا ۔جس میں گلڈ کے سبھی ممبران نے شرکت کی ۔نشست میں گلڈ کی نومنتخب باڈی کی تشکیل دی گئی۔ ممبران کی متفق رائے سے وحشی سعید کو تاعمر گلڈ کا سرپرست اعلی منتخب کیا گیا۔ ڈاکٹر نذیر مشتاق کو صدر ، شہزاہ بسمل کو نائب صدر (اول)،ڈاکٹر نیلوفر ناز نحوی کو نائب صدر (دوئم) ، سلیم سالک کو جنرل سیکریٹری ، ناصر ضمیر کو چیف کاڈنیٹر، شہزاہ سلیم کو سب کاڈنیٹر (اول) اور زبیر قریشی کو کاڈنیٹر (دوئم) منتخب کیا گیا ۔ ساتھ ہی گلڈ کی مجلس مشاورت کو بھی تشکیل دیا گیا ،جس میں جسٹس بشیر احمدکرمانی ، نورشاہ ، خالد حسین اور کاچو اسفندیار خان شامل ہیں۔جن ممبران نے نشست میںشرکت کی ان میں ایثار کشمیری،ابن ایثار،مقبول فیروزی ،دیبا نظیر ،بلقیس مظفر ،صوفی بشر بشیر،ڈاکٹر مشتاق حیدر،حنا خان ،سید حامد بخاری ،مشتاق مہدی،دلداراشرف ،شکیل الرحمان،روف راحت ،جمشید رسول ،جاوید شبیر،شفیع احمداور امین بٹ قابل ذکر ہیں۔