سرینگر//مونسپل کمشنر سرینگر نے شام دیر گئے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے نصب سٹریٹ لائٹس کا جائزہ لیا اور خراب پڑے لائٹس کو جلد ٹھیک کرنے کے احکامات دئے۔ اتوار کی شام مونسپل کمشنر نے پریس کالونی سمیت سول لائنز کے مختلف علاقوں میں نصب سٹریٹ لائٹس کا جائزہ لیا اور مختلف علاقوں میں خراب پڑی سٹریٹ لائٹس کو موقعے پر ہی ٹھیک کرنے کا حکم دیا۔ اس موقعے میں مختلف علاقوں میں لوگوں نے مونسپل کمشنر کو صفائی اور سٹریٹ لائٹس کی خرابی کے بارے میں جانکاری دی ہے۔