کشتواڑ//سابقہ وزیر داخلہ و ایم ایل سی کشتواڑ سجاد احمد کچلو کی قیادت میں سماجی کارکن شمشیر بھنڈاری نے این سی میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔اس موقعہ پر نیشنل کانفرنس کے ضلع صدر تنویر احمد کچلو،صوبائی نائب صدر قاضی جالال دین بھی موجود تھے ۔ اس موقعہ پر اپنے خطاب میںشمشیر نے کہا کے سجاد احمد کچلو کی قیادت میں نیشنل کانفرنس ضلع کشتواڑ میں ہی نہیں بلکہ خط چناب کے عوام کے ہر طرح کے مسائل حل کرنا کے لئے فکر مند ہیں ،اُنہوں نے کہا کہ کچلوکے دور حکومت میں ضلع کشتواڑ میں بہت زیادہ تعمیر و ترقی ہوئی ہے جس میں آج بھی کئی پرجیکٹوں پر تعمیر ی کام جارہی ہیں انہوں نے کہا کہ این سی نے خط چناب میں تعمیر و ترقی کے لئے کوئی بھی کسرباقی نہیں چھوڑی ہے ۔اپنے خطاب میں ایم ایل سی سجاد احمد کچلو نے کہا کہ نیشنل کانفرنس ہی ایک واحد پارٹی ہے جو ریاست بھر میں تعمیر و ترقی کے لئے وعدہ بند ہے کچلو نے کہا کہ موجودہ حکومت دور دارز علاقوں کی تعمیر و ترقی کے لئے سنجید ہ نہیں ہے،اُنہوںنے کہا کہ مہنگائی کا بول بالا ہے مہنگائی عروج پر ہے غریب ، غریب تر ہوتا جا رہا ہے اور امیر امیر تر ہوتا جا رہاہے ۔اُنہوںنے کہا کہ مرکزی سرکار و ریاستی سرکار جموں و کشمیر میں جی ایس ٹی بل لاگو کر کے یہاں کی عوام کو ایک بہت بڑے نقصان پہنچا رہی ہے جو یہاں کے عوام کو قابل قبول نہیں ہے۔ کچلو نے کہا کہ سرکار ریاست میں جی ایس ٹی کی منظوری دیکر یہاں کی عوام کے ساتھ ساتھ چھوٹے کاروباریوں کو مشکلات میں دھکیل دے رہی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ ہم اس بل کے خلاف ہیں ،اگراسے ریاست میں لاگو کیا گیا تو ریاست بھر میں اور زیادہ حالات خرب ہوئے جائیں گے جس کے لئے ریاستی و مرکزی سرکار ذمہ وار ہو گی۔ اس دوارن پارٹی جوائنٹ سیکریٹری امیتاز زرگر،سجاد شیخ،عیقق بٹ،پیارے لال۔رنجیت سنگھ ،فاروق احمد بٹ،بلدیو سنگھ،راجندر،ڈ ی ڈی فاروق بھی موجود تھے ۔