سرینگر// ڈیوڈ دیوداس جو گذشتہ کئی برسوں سے کشمیر پر لکھتے آئے ہیں اور ماضی قریب میں وادی کے نوجوانوں کے ساتھ کام کر چکے ہیں نے راج بھون میں گورنر این این ووہرا سے ملاقات کی ۔ انہوں نے چند معاملات کے حل کیلئے اپنے خیالات سے گورنر کو مطلع کیا ۔ انہوں نے انتظامی ، سیاسی اور تعلیمی اقدامات کے ذریعے کشمیری نوجوانوں تک پہنچنے کی ضرورت بھی اجاگر کی ۔ گورنر نے شری دیو داس کی تجاویز کی سراہنا کرتے ہوئے سماج کی بہتری کیلئے انہیں اپنی کوششیں جاری رکھنے کیلئے کہا ۔ ادھرچئیر مین سنٹر فار پیس اینڈ پراگرس او پی شاہ راج بھون میں گورنر این این ووہرا سے ملاقی ہوئے ۔ مسٹر شاہ نے گورنر کو اُن کے وادی میں حالیہ قیام اور مختلف مکتبہ فکر کے قائدین کے ساتھ اُن کی ملاقاتیں و تبادلہ خیال کے بارے میں مطلع کیا ۔ انہوں نے گورنر کو بتایا کہ ریاست میں امن و امان کی بحالی وقت کا اہم تقاضہ ہے ۔ انہوں نے تمام متعلقین کے ساتھ مزید کسی التوا کے ایک بامعنی اور بلا رکاوٹ بات چیت شروع کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا تا کہ وادی کشمیر میں حالات پُر امن ہو سکیں ۔ گورنر نے سنٹر فار پیس اینڈ پراگرس کی جانب سے امن کے قیام کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کو کافی سراہا ۔