سرینگر//کافی اور کھانے پینے کے شوقین افراد کیلئے راج باغ سرینگر میں پہلے بارستا آوٹ لیٹ کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جہاں لذیذ اور ذائقہ دار پکوانوں اور ضیافتوں سے لوگوں کو محظوظ ہونے کا موقعہ ملے گا ۔بارستا آوٹ لیٹ کا افتتاح گریٹر کشمیر کے ایڈیٹر ان چیف فیاض احمد کلوکے ہاتھوںسے ہوا جبکہ سماج کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے معززین بھی وہاں موجود تھے ۔بارستا آوٹ لیٹ کے مقامی مالک ساجد فاروق شاہ کے مطابق بہترین خدمات کے ذریعے یہاں کھانے پینے کے شوقین افراد کیلئے لذیذ اقسام پیش کی جائیں گی ۔انہوں نے کہاکہ ہم نے برستا کے مخصوص اور معروف پکوانوں کی فہرست دستیاب رکھی ہے اور یہاں آنے والے افراد انکے ذائقوں اور خصوصا ہماری خدمات سے جم کر محظوظ ہونگے ۔ان پکوانوں اور ضیافتوں میںمنفرد قسم کے کباب ،سیخ کباب ،اور شامی کباب کو مقامی ذائقے سے مربوط کیا گیا ہے ۔ساجد شاہ کے مطابق وادی میں اس قسم کے مزید آوٹ لیٹ کھولے جائیں گے ۔برستا منفرد قسم کی کافی بھی شائقین کیلئے دستیاب رکھے گا جس میں برستا بلاسٹ اور ٹراپکل نٹ قابل ذکر ہیں جو کہ آم ،سیب اور تربوز و لیموں کے ذائقوں کے حامل ہوگی ۔یہ 26نشستوں والا برستا آوٹ لیٹ شہر خاصکے ایک معروف تاجر خاندان کی ملکیت ہے جو کہ کامریڈ ان ہوٹل کو بھی چلاتے ہیں ْ۔کمپنی کی ویب سائٹ کے مطابق برستا کے ملک بھر کے30شہروں میں 200کافی ٓوٹ لیٹ ہیں جو عوام میں انتہائی مقبول ہیں ۔