سرینگر//اسلامیہ کالج آف سائینس اینڈ کامرس یو جی سی آٹونامس نے کالج کے طلبا کیلئے ایک روزہ بھرتی وتربیتی پروگرام کا اہتمام کیا۔اس موقعہ پر پرنسپل پروفیسر(ڈاکٹر) مظفر احمد خان نے اپنے افتتاحی خطبے میں این ایس ایس کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ اس سے طلبأ کو سماج کے ان مختلف پہلوئوں کے بارے میں جانکاری ملتی ہے جس سماج میں ہم رہتے ہیں ۔اس سکیم سے طلبأ کو سماجی مسائل اورقدرتی آفات سے نمٹنے کی ضرورتوں کی نشاندہی ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ انتہائی اہمیت والی سکیم ہے جس سے قومی یکجہتی اورسماجی مساوات کو فروغ حاصل ہوتا ہے اس موقعہ پر سٹاف سیکریٹری پروفیسر عبدالمجید ڈار نے طلبأ کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ وہ خود کو سماجی اورشہری ذمہ داریوں کا احساس کریں اور یہ اسی وقت ممکن ہے جب وہ نیشنل سروس سکیم میں شامل ہوجائیں گے۔این ایس ایس آفیسر یونٹ سکینڈ پروفیسر شاہ نے طلبأکو این ایس ایس کی سرگرمیوں کے بارے میں جانکاری دی۔