مینڈھر// مینڈھر کے علا قہ بھا ٹہ دوڑیا ں میں تیر رفتا ر گا ڑی نے سڑ ک کنا رہ کھڑے کمسن بچے کو ٹکر ما دی جس کے نتیجہ میںاس کی موت ہوگئی۔اس واقعہ پر مقامی لوگوں نے ڈرائیورکے خلاف احتجاج کیا جس کی وجہ سے جموں مینڈھر شاہراہ کئی گھنٹوں تک گاڑیوں کی آمدورفت کیلئے بند رہی ۔جمو ں پو نچھ قومی شاہر اہ پر بھا ٹہ دوڑیا ں کے مقام پر تیز رفتارگا ڑی زیر نمبر JK02BQ-9793نے سڑ ک کنا رے کھڑے بچے مشرف سر فر ار ولد سر فر از احمد سکنہ سنگیو ٹ عمر8 سال کو ٹکر ماردی جس سے وہ شدید زخمی ہوا۔اگرچہ مقامی لوگوں نے اسے فوری طور پر اٹھاکر سب ضلع ہسپتال سرنکوٹ پہنچانے کی کوشش کی تاہم وہ راستے میں ہی دم توڑ دیا ۔حادثہ کی خبر ملتے ہی بھا ری تعداد میں مقامی لو گ جمو ں پونچھ قومی شاہر اہ پر جمع ہو ئے اور انتظامیہ کے خلاف جم کر نعرے با ری کی ۔ اس دوران کئی گھنٹو ں تک جمو ں پو نچھ شاہر اہ گا ڑیو ں کی آمد رفت کے لئے بند رہی جس کے باعث مسافر بر ی طر ح پر یشان ہو ئے ۔ احتجا ج کی خبر سنتے ہی ایس ایچ او گو رسائی مو قعہ پر پہنچے اور انہو ں نے مظا ہر ین کو یقین دلا یا کہ جلد ازجلد ڈرائیو ار کو گر فتا ر کیا جائے گا اور اس کے خلاف سخت سے سخت کا رروائی ہوگی جس پر لو گو ں نے احتجاج ختم کیا اور سڑ ک کو گا ڑیو ں کی آمد و رفت کے لئے بحال کیاگیا۔اس سلسلے میں کلر پولیس نے کیس درج کرکے گاڑی کو ضبط کرلیاہے جبکہ ڈرائیور کی تلاش جاری ہے۔