جموں//وزیربرائے پی ایچ ای، ایریگیشن اورانسدادسیلاب شام لال چوہدری نے اسمبلی حلقہ سچیت گڑھ کے جسور علاقہ میں نئی تعمیرکی گئی گلیوں اورنالیوں کاافتتاح کیا۔یہ تعمیراتی کام محکمہ دیہی ترقی نے 10لاکھ روپے کی لاگت سے مکمل کیاہے۔اس دوران عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے شام لال چوہدری نے کہاکہ حکومت دیہی ودوردرازعلاقوں اور سرحدی علاقوں کی تعمیروترقی کیلئے اقدامات اٹھارہی ہے۔وزیرموصوف نے جسور، کلالی اورٹبہ میں فلڈپروٹیکشن کے کاموں کابھی جائزہ لیا۔اس موقعہ پرافسران سے وقت مقررہ کے اندر تعمیری کام مکمل کرنے کی ہدایت دی۔اس موقعہ پر چیف انجینئر پی ایچ ای ، سوشیل آئمہ، چیف انجینئر آئی اینڈ ایف سی ، راجیوگنڈوترہ، چیف انجینئر، آرٹی آئی سی مہیش داس ودیگرانجینئربھی موجودتھے۔