بانہال//ناچلانہ کے نوجوانوں کو اقتصادی طور با اختیار بنانے کے لئے فوج نے آپریشن سد بھااونہ کے تحت مقامی نوجوانوں کے لئے گاڑیوں کی مرمت کرنے کا دو ہفتہ طویل تربیتی کیمپ منعقد کیا ۔کیمپ میں30 مقامی نوجوانوں نے شرکت کی ۔ان نوجوانوں کو گاڑیوں کی مرمت کی تھیوری اور عملی تربیت دی گئی۔اس کورس سے یہ نوجوان گاڑیوں کے بنیادی مختلف مرحلوں سے واقف ہوئے۔جس سے انکی تعلیمی قابلیت میں اور بھی اضافہ ہوگا۔کورس کامیابی سے مکمل کرنے کے بعد ان نوجوانوں کو خود روزگار کمانے کا موقعہ فراہم ہوگیا ہے۔ اس کورس سے ان میں خود اعتمادی پیدا ہوئی ہے۔ جسکی وجہ سے وہ اب اپنا روزگار خود کما سکیں گے۔