سرینگر // آرمڈ پولیس کی نویں بٹالین کی جانب سے آرمڈ کمپلکس زیون میں ہنر مند طالب علموں کے ہنر کو اُجاگر کرنے کی غرض سے آرٹ اور پینٹنگ مقابلہ کا انعقاد کیا گیا جس میں دہلی پبلک اسکول بڈگام ،گورنمنٹ گرلزہائی اسکول زیون ،ایس ای پی ایس اونتی پورہ ،ویلی ماڈل اکیڈمی پامپور،جے این وی خانپورہ،ائی ٹی پی ایس خان صاحب،اور اقبا ل میموریل بمنہ سے وابستہ طلباء نے حصہ لیا ۔ ڈی پی ایس بڈگام کی آٹھویں جماعت کی امروز انعام اور اقبال میموریل انسٹیچورٹ بمنہ چھٹی جماعت کی عاشہ منظور نے پہلی پوزیشن ،بسمہ یعقوب اور سکینہ فاروق گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول زیون نے دوسری جبکہ سوجت شفع اور ملکہ ای پی ٹی ایس نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ڈی ائی جی آرمڈ رفیق الحسن نے بطور مہمان خصوصی پہلی ،دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ میں سرٹیفیکیٹ و میڈل تقسیم کئے ۔اس موقعہ پر ڈی ائی جی نے آرمڈ پولیس کی نویں بٹالین کی سراہناکی۔ کمانڈنٹ نویں بٹالین شلیند سنگھ نے مقابلے میں حصہ لینے کیلئے طلبہ کا شکریہ ادا کیا انہوں نے ایسے پروگرام کرنے کا مقصد طلبہ میں چھپے ہنر کو اُجاگر کرنا تاکہ انہیں آگے بڑھنے کا موقعہ فراہم ہو سکے ۔