Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
صفحہ اول

جی ایس ٹی عوام مخالف، وادی کی صورتحال دھماکہ خیز

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: July 6, 2017 2:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
13 Min Read
SHARE
سرینگر//جی ایس ٹی پر بحث  کے دوران حزب اختلاف نے وادی کی صورتحال کو دھماکہ خیز قرار دیا۔ علی محمد ساگر نے صلاح دی کہ شتر مرگ کی مانند اس صورتحال پر آنکھیں موندنے سے کچھ حاصل نہیں ہوگا جبکہ انجینئر رشید نے سوالیہ انداز میں پوچھا کہ برہان وانی کی برسی پر مزاحمتی خیمے کی طرف سے دی گئی کال کے پیش نظر اسکولوں میں گرمائی چھٹیوں کا اعلان کیوں کیا گیا؟۔تاریگامی نے کہا کہ اپنی غلطیوں کو چھپانے کیلئے ہر ایک معاملے میں پاکستان اور جنگجوئوں کو مورود الزام نہیں ٹھرایا جاسکتا ۔
علی محمد ساگر
بحث میں حصہ لیتے ہوئے علی محمد ساگر نے وادی کی موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی کشمیر میں شہری ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ مکانوں کو اڑانے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ شہر خاص میں بھی کئی دنوں سے لگاتار کرفیو جیسی صورتحال ہے جبکہ اسکول اور کالجوں کو بھی بند کرنے کے احکاما ت جاری کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مین اسٹریم جماعتوں کیلئے سیاسی جگہ تنگ ہو رہی ہے۔ ساگر کا کہنا تھا ’’ جب مین اسٹرئم لیڈروں کی موت واقع ہوتی ہے تو مشکل سے2ہزار لوگ جنازہ میں شرکت کرتے ہیں،مگر جب کسی جنگجو کی موت ہوتی ہے تو50ہزار سے2لاکھ لوگ آخری سفر میں شامل ہوتے ہیں،اور انکا نماز جنازہ10,10بار ادا کیا جاتا ہے۔انہوں نے مشورہ دیا کہ ہر ایک شخص کو قوم دشمن،ملک دشمن،انتہا پسند،پاکستان اور جنگجو کے طور پر پیش کرنا ٹھیک نہیں ہے،اور اس کے منفی نتائج برآمد ہونگے۔ انہوں نے سوالیہ انداز میں پوچھا کہ کیا تمام ممبران اسمبلی لوگوں کے جذبات اور احساسات کی قدر کرتے ہیں۔کشمیر کو ایک سیاسی مسئلہ قرار دیتے ہوئے ممبر اسمبلی خانیار نے کہا کہ وزیر اعظم ہند نریندر مودی مانے یا نہ مانے تاہم شتر مرگ کی طرح آنکھیں بند نہیں کی جاسکتیں۔ انہوں نے ماضی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر دیگر ریاستوں کی طرح بھارت کا حصہ نہ بنا،بلکہ15اگست1947کو جب بھارت آزاد ہوا تو اس وقت کشمیر ایک آزاد مملکت تھی۔ انہوں نے بی جے پی ممبران کو مخاطب ہوکر کہا کہ مہاراجہ ہری سنگھ نے اپنے مکتوب میں اس بات کا واضح ذکر کیا ہے کہ اگر قبائیلی حملہ نہیں کرتے اور ہندوستان و پاکستان انکو تعاون دیتے تو وہ آزاد رہنا ہی پسند کرتے۔ جی ایس ٹی کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن مین اسٹرئم جماعتیں،تاجر،صنعت کار،سیول سوسائٹی یک زبان میں موجودہ ہیت میں جی ایس ٹی کے اطلاق کی مخالف کرتی ہے۔پی ڈٰ پی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گولی سے نہیں بلکہ بولی سے،کا نعرہ لگانے والوں کے پاس اب صرف گولی کا ہی جواب رہا،جس کی وجہ سے تعلیم یافتہ نوجوان بندوق تھام کر جنگجوئوں کی صفوں میں شامل ہوجاتے ہیں۔علی محمد ساگر نے کہا کہ فوجی طاقت کو کب تک آزمایا جائے گا۔انہوں نے کہا  کہ آٹانومی کی قرارداد بھی اسی ایوان سے منظور کی گئی ،جس کو بعد میں کوڈے دان کی نذر کیا گیا۔ جی ایس ٹی کو موجودہ ہیت میں لوگو کرنے کو آئین  کو مسخ کرنے کے مترادف قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاسی اختیارات کے بعد اب مالی اختیارات کو محدود کیا جا رہا ہے۔ علی محمد ساگر نے دہلی پر وعدہ خلافی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ آج تک ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا گیا جبکہ جی ایس ٹی لاگو کرنے کو ایجنڈا آف الائنس کی بیخ کنی بھی قرار دیا۔
انجینئر رشید
 انجینئر رشید نے زور دار بحث کرتے ہوئے کہا کہ مزاحمتی جماعتوں نے برہان وانی کی برسی کے موقعہ پر کلینڈر جاری کیا ہے،اور اگر لوگ اس کو نہیں مانتے ہے،تو سرکار نے کیوں اسی وقت اسکولوں اور کالجوں میں گرمائی تعطیل کا اعلان کیا۔انہوں نے جاوید بیگ کی طرف سے اٹھائے گئے مسئلے کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اگر بھارت کے پرچم اٹھانے والوں کو غدار تصور نہیں کیا جاسکتا ہے،تو پاکستانی پرچم تھامنے والوں کو کیوں قوم دشمن کہا جاتا ہے،اور سید علی گیلانی کو کیوں خانہ نظر بند رکھا گیا ہے۔اس موقعہ پر بی جے پی کے رویندر رینہ نے انہیں ٹوکتے ہوئے کہا کہ کشمیر بھارت کا نا قابل تنسیخ حصہ ہے جبکہ انجینئر رشید نے جذباتی انداز میں کہا کہ آپ یہی بات لالچوک میں کہیں؟۔ انہوں نے کہا کہ شیخ محمد عبداللہ نے1975تک محاذ رائے شماری کی تحریک چلائی جس پر وہ قابل احترام ہیں،اور ان کے اقتدار کے وقت جب انکم ٹیکس افسران وادی وارد ہوئے تو انہیں آتے ہی چلتا کیا گیا،جبکہ’’ وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کو  ایک دن بعد پتہ چلا کہ این آئی کی ٹیم وارد کشمیر ہوئی ہے،اور وہ کسی طرح اپنے کچھ ساتھیوں کو بچانے میں کامیاب ہوئی‘‘۔انجینئر رشید نے کہا کہ مرحوم شیخ محمد عبداللہ جب تحریک چلا رہے تھے،تو اس وقت کچھ لوگوں نے انتخابات میں بھی شرکت کی،اور آج وہ آزادی مانگتے ہیں۔ نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی پر بیک وقت وار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر ماضی میں عمر عبداللہ اور موجودہ دور میں محبوبہ مفتی نے دہلی کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کی ہوتی تو وہ کشمیر کو سر سری نہیں لیتے۔ انہوں نے کہا کہ2015اور2016میں13جولائی کو نائب وزیر اعلیٰ شہداء کی برسیوں پر انہیں خراج عقیدت ادا کرنے کے دوران حاضر نہیں رہے،جو ان شہدا کی توہین ہے،جبکہ محبوبہ مفتی کو مشورہ دیا کہ اس بار وہ ڈاکٹر نرمل سنگھ کو اپنے ساتھ لیکر مزار شہداء پر جائیں۔ رائے شماری کا نعرہ بلند کرتے ہوئے انجینئر رشید نے کہا کہ اگر میں غدار ہوں تو پنڈت جواہر لعل نہرو بھی غدار ہیں ،جنہوں نے رائے شماری کرنے کا وعدہ کشمیری عوام کے ساتھ کیا۔
تاریگامی
 محمد یوسف تاریگامی نے کہا کہ پورے ملک کو جموں کشمیر میں صورتحال تشویشناک نظر آرہی ہے اور ہم نے اپنی آنکھیں بند کی ہیں۔بحث میں حصہ لیتے ہوئے سی پی آئی ایم لیڈر نے کہا کہ ہر بار ریاست کی خراب حالات کیلئے جنگجوئوں اور پاکستان کو مورود الزام ٹھہرانا ٹھیک نہیں بلکہ اگر اس وقت حالات مخدوش ہیں تو اس کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ کشمیری عوام کو اجتماعی طور پر علیحدہ چھوڑ دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال کو ٹھیک کرنے کیلئے فوج اور فورسز کو مقابلہ کرنے کیلئے چھوڑنا ہی اس مسئلے کا حل نہیں ہے بلکہ اس ایوان پر بھی یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ مسئلے کو حل کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے۔انہوں نے کہا کہ حکومت واضح کریں کہ وہ جی ایس ٹی کو کسی طرح لاگو کریں گی تاکہ ان نکات پر بحث کی جائے۔انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر کو گداگری کی سطح پر پہنچایا گیا ہے اور کشمیریوں کی غیرت اور جذبات کا تقاضا ہے کہ ہم بھی بھیک نہیں مانگیں گے۔تاریگامی نے واضح کیا کہ آئین ہند اور ریاستی آئین ایک دوسرے کیلئے لازم ملزوم ہیں،اور آئین ہند ہی نے ریاست کو یہ حق دیا ہے کہ وہ اپنا جی ایس ٹی بنا سکتی ہے۔ انہوں نے سرکار کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اب دست کاری پر بھی ٹیکس ادا کرنا ہوگا جبکہ اسی ٹیکس نظام کے خلاف1865میں شہر خاص کے ذالڈگر علاقے میں مئی ڈئے سے کئی برس قبل دست کاروں نے ایک مہم چھڑ دی تھی،جس کو تاریخ کھبی فراموش نہیں کرسکتی۔انہوںنے کہا کہ شہر خاص کا ایک بڑا طبقہ ابھی بھی اسی دست کاری سے جڑا ہوا ہے،اور کہیںایسا نہ ہو کہ لوگ پھر اسی طرح کی مہم چھڑ دئے۔ تاریگامی نے کہا کہ ویسے بھی شہر خاص کو بدنام کیا گیا ہے۔انہوں نے اپنے جی ایس ٹی کی وکالت کرتے ہوئے کہا کہ ضروریات کے مطابق اس جی ایس ٹی آئین کی دفعہ5کے تحت کو مرتب کیا جائے۔
جاوید بیگ
 پی ڈی پی لیڈر جاویدحسن بیگ نے بحث میں شرکت کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں یہ تاثر دور کرنے کی ضرور ت ہے کہ پارلیمنٹ جو قانون بناتا ہے،وہ کشمیر المرکز ہوتا ہے،جبکہ اس قانون پر10ہزار گھنٹے کام ہوا ہے،اور اتنا وقت صرف کشمیر کیلئے بروئے کار نہیں لایا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ طاقت کی بنیاد پر اپنے نظریات تھوپتے ہیں،انہیں انتہا پسند کہا جاتا ہے،جبکہ اس بات کی وضاحت کی  دفعہ370اس لئے آئین میں شامل کیا گیا ہے تاکہ کشمیری عوام کو اپنا مستقبل طے کرنے کا موقعہ فرہم کیا جائے۔جاوید بیگ نے کہا کہ قرارداد میں یہ کہیں نہیں کہا گیا ہے کہ بھارت کا جھنڈا تھامنے والا ،انتخابات  میں شرکت کرنے والاغدار ہے۔بیروکریٹوں کو سخت نشانہ بناتے ہوئے بیگ نے کہا کہ وہ زہر اگل رہے ہیں،یہ لوگ ابھی بھی پنشن حاصل کر رہے ہیں اور سیکورٹی کا مزہ بھی لوٹ رہے ہیں۔جسٹس حسنین مسعودی کا نام لئے بغیر انہوں نے کہا کہ ایک جج حال ہی میں سبکدوش ہوا،اور وہ اخبارات میں  اپنے مضامین میںبہت مخالف کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے ماضی کی طرف خفیہ طریقے سے اس قانون کا اطلاق نہیں کیا بلکہ اسمبلی میں بحث کیلئے قرارداد لائی،تاکہ اس قانون کو اس طرح لاگو کیا جاسکے اور مسخ شدہ اٹانومی کو بچایا جاسکے۔انہوں نے وزیر اعظم ہند اور بھارت کا نام احترام سے لینے کا صلاح دیتے ہوئے کہا کہ ایوان کے اندر اور باہر کچھ لوگ نا زیبا الفاظ کے ساتھ ہندوستان اور وزیر اعظم کا نام لیتے ہیں۔ بیگ نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کا حق پارلیمنٹ کو ہے اور ہمیں مہذب طریقے سے ان کے سامنے یہ کیس پیش کرنا چاہے۔انہوں نے کہا کہ جو لوگ بھارت کے پارلیمنٹ کو کوستے ہیں،وہ کسی بھی طور پر کشمیری عوام کے خیر خواہ نہیں ہوسکتے۔
بحث جاری رہی
جی ایس تی پر بحث کے دوران دیگر جماعتوں کے لیڈروں اور ممبران نے بھی اپنا نقطہ نظر پیش کیا،جبکہ حکیم محمد یاسین نے سوالیہ انداز میں کہا کہ ٹیکس کی قیمت طے کرنے اور مستثنیٰ رکھنا جی ایس ٹی کونسل کا حد اختیار ہے،اور اس کو کس طرح تحفظ فرہم کیا جاسکتا ہے۔اس دوران کانگریس کے عثمان مجید نے بھی جی ایس ٹی کے خلاف بولتے ہوئے کہا یہ ریاستی خودمختاری پر کاری ضرب ہے۔آزاد ممبر اسمبلی ادھم پور پون کمار گپتا نے جی ایس ٹی کے حق میں بولتے ہوئے اس کے نفاذ کی تائید کی ۔بی جے پی کے ریاستی صدر اورممبراسمبلی ست شرما نے بھی جی ایس ٹی نظام کے نفاذ کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ اس نظام کی مخالفت کرنے والے دقیانوسی سوچ رکھتے ہیں۔پی ڈی پی کے یاور دلاور میر ،پیپلز کانفر یس کے ایڈوکیٹ بشیراحمد ڈارنے بھی تقاریر کیں۔
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

دچھن کشتواڑمیں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے مابین جھڑپ شروع
تازہ ترین
کل جماعتی میٹنگ: حزب اختلاف نے وزیر اعظم مودی سے پہلگام، ٹرمپ، بہار کے مسئلہ پر پارلیمنٹ میں بولنے کا کیا مطالبہ
برصغیر
ریاستی درجہ ہمارا حق ، جموں کشمیر میں یوٹی نظام ناقابل قبول:عمر عبداللہ
برصغیر
اننت ناگ پولیس نے چہرہ شناسی ٹیکنالوجی کے ذریعے مشتبہ شخص کی گرفتاری عمل میں لائی
تازہ ترین

Related

تازہ ترینصفحہ اولکشمیر

ہمیں دہشت گردی اور منشیات کے خلاف متحد ہوکر جنگ لڑنی چاہئے: منوج سنہا

July 20, 2025
برصغیرتازہ ترینصفحہ اول

پارلیمنٹ کا اجلاس شروع ہونے سے قبل آل پارٹیز اجلاس طلب

July 20, 2025
صفحہ اول

حریت کانفرنس کی سیاست ختم تشدد نے ہمیں کچھ نہیں دیا، نسلیں ختم ہوئیں، ہم کچھ نہیں کرسکے

July 19, 2025
صفحہ اول

پاکستان کو سندھ طاس معاہدے کی معطلی کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا پانی اور خون ایک ساتھ نہیں چل سکتے

July 19, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?